ممبئی :
بھارت کے عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ معلومات بروز ہفتہ صبح دی۔ لیجنڈ کرکٹر نے ایک ٹویٹ میں لکھا ، میں اپنے ٹیسٹ کروا رہاتھا اور کورونا دور رہے ، سچن تیندولکر نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ میں مسلسل ٹیسٹ کروا رہا تھا ۔ ساتھ ہی سبھی گائیڈلائنس پر عمل بھی کررہا رہا تھا ، حالانکہ ہلکی علامت کے ساتھ مجھے پازیٹیو پایا گیا ہے ۔ گھر میں دیگر اراکین کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔سچن تیندولکر نے خود کو ہوم کوارنٹائن کرلیا ہے ۔ انہوں نے حال ہی میں رائے پور میں سابق کرکٹروں کے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز چیلنج ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی ۔ اور سبھی پروٹوکولس پر عمل بھی کررہا ہوں ۔ ڈاکٹرس کے مشورہ پر عمل کررہا ہوں ۔ میرا خیال رکھ رہے سبھی طبی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
بتادیں کہ مہاراشٹر میں کورنا ایک مرتبہ پھر دھماکہ خیز شکل اختیارکرتا جارہا ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آنے سے کورونا کی خطرناک صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 62 ہزار 258 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 291 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ وہیں مہاراشٹر میں بھی کورونا وائرس کے معاملات کی رفتار اب ڈرانے لگی ہے ۔ ہر دن ریکارڈ سطح پر معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی ادھوٹھاکرے نے پوری ریاست میں 28 مارچ تک نائٹ کرفیو کا اعلان کردیا ہے ۔