دل دہلانے والی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں اب تک تقریباً 12 ہزار فلسطینی طالب علم جان کی بازی ہار گئے۔
الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ غزہ کی وزارت تعلیم کے مطابق ایک سال سے جاری جنگ میں اب تک 11 ہزار 852 طالب علم جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 18 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ اور مغربی بینک میں جنگ کے آغاز سے لیکر اب تک 560 اساتذہ اور اسٹاف کے دیگر افراد بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جبکہ 3 ہزار 700 سے زائد زخمی ہوئے۔
غزہ کی وزارت تعلیم کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 362 تعلیمی اداروں (یونیورسٹی اور اسکولوں) کی عمارتوں پر بمباری کی گئی اور اکثر کو تباہ کردیا گیا جب کہ اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے 65 اسکولوں کو بھی بمباری سے تباہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں7 لاکھ 18 ہزار طالب علم تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں جبکہ اکثر طالب علم ذہنی تناؤ کا شکار بھی ہیں