ہیلی بھیت :23دسمبر تین مبینہ خالصتانی دہشت گرد، جو مبینہ طور پر پنجاب کے گورداسپور میں گرینیڈ حملے میں ملوث تھے، پیر، 23 دسمبر کی صبح پیلی بھیت میں یو ایس ٹی ایف اور پنجاب پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ذریعہ ایک انکاؤنٹر میں مارے گئے۔ پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے سب سے پہلے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔یوپی پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت گرویندر سنگھ (25)، وریندر سنگھ عرف روی (23) اور جسپریت سنگھ عرف پرتاپ سنگھ (18) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ سبھی گورداسپور کے رہنے والے ہیں۔ یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت ضلع کے پورن پور علاقے میں ہوا۔
پی ٹی آئی کے مطابق یوپی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (امن و امان) امیتابھ یش نے کہا کہ یہ تینوں پنجاب کے گورداسپور میں پولیس چوکی پر گرینیڈ حملے میں ملوث تھے۔ پی ٹی آئی کے مطابق، "تینوں کو انکاؤنٹر میں شدید زخمی کیا گیا تھا اور انہیں فوری طور پر علاج کے لیے سی ایچ سی پورن پور لے جایا گیا تھا۔ جہاں ان کی موت ہو گئی،”
یوپی پولیس کے ڈی جی پی پرشانت کمار نے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ تینوں مشتبہ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ پرشانت کمار نے کہا- زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے لے جایا گیا، جہاں بعد میں ان کی موت ہو گئی۔ آپریشن کے نتیجے میں دو AK رائفلیں اور دو Glock پستول بھی برآمد ہوئے، جو کہ ماڈیول کی مزید نقصان پہنچانے کی صلاحیت میں نمایاں رکاوٹ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ "دریں اثنا، اس دہشت گرد نیٹ ورک کے بقیہ عناصر کی شناخت اور انہیں ختم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس سے دو AK-47 رائفلیں، دو Glock پستول اور بھاری مقدار میں گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔ انکاؤنٹر کے بعد، یش نے کہا، "زمین پر حالات قابو میں ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔”پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے بھی ٹویٹر پر انکاؤنٹر کی تفصیلات بتائیں۔ اسے ‘پاکستان سپانسرڈ خالصتان زندہ باد فورس (کے زیڈ ایف) دہشت گردی کے ماڈیول’ کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے، یادو نے کہا کہ یوپی پولیس اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں تین ماڈیول ممبران کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔انہوں نے لکھا- "یہ دہشت گرد ماڈیول پنجاب کے سرحدی علاقوں میں پولیس اداروں پر گرینیڈ حملوں میں ملوث ہے۔ یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پی ایس پورن پور میں ہوا۔ اس میں یوپی اور پنجاب کی مشترکہ پولیس ٹیمیں شامل تھیں۔ تینوں ارکان گورداسپور میں پولیس چوکی پر گرینیڈ حملے میں ملوث تھے۔پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے پورے ماڈیول کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مقابلے میں مارے گئے مشتبہ افراد سے دو اے کے رائفلیں اور دو گلک پستول کی برآمدگی کی بھی تصدیق کی(۔ستیہ ہندی کے ان ہٹ کے ساتھ)