نئی دہلی :
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کی ریٹنگ میں دو سالوں میں 24 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ دعویٰ’ Localcircles.com‘کے ایک سروے میں کیا گیا۔ ساتھ ہی بتایا گیا کہ پول میں شامل ہونے والے آدھے لوگوں نے مانا ہےکہ پی ایم کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری لہر کو سنبھال نہیں پائے۔
سروے کے مطابق51٪ فیصد لوگوں نے کہا کہ حکومت نے دو سالوں میں ان کی توقعات کو پوری کی یا اس سے آگے نکل گئی۔ 21٪ فیصد شہریوں نے کہا کہ مرکز نے ان کی توقعات سے بالاتر ہوکر کام کیا ، جبکہ 30 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ حکومت نے ان کی توقعات پر پوری اتری۔ اس سروے سے پتہ چلتا ہے کہ مودی حکومت کی سٹیزن ریٹنگ میں کمی آنے کی وجہ کورونا کی دوسری لہر کو ٹھیک سے نہ سنبھال پانا رہی۔ حالانکہ لوگوں نے پہلی لہر کے دوران کئے کاموں اور اٹھائے گئے اقدام کی تعریف کی۔
مودی سرکار کے 2.0 سالہ کام کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ 21 فیصد نے کہا کہ یہ توقعات سےآگے نکل گیا۔ 30 فیصد نے کہاکہ یہ توقعات پر کھرا اترا، جبکہ 49فیصد کا ماننا ہے کہ جتنا انہوں نے سوچا تھا ، وہ اس سے کم ہے ۔
کیا بھارت (سرکار) گزشتہ دو سالوں میں بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب رہی ؟ 27 فیصد لوگوں نے ہاں اور 61 فیصد نے نا کہا، وہیں 12 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ اس بارے میںکچھ نہیں کہہ سکتے ۔
گزشتہ دو سالوں میںبھارت کی شبیہ اور اثر ورسوخ میں بین الاقوامی سطح پر بہتری آئی ہے؟ 59 فیصد کا کہنا تھا ہاں۔ 35 فیصد کا ماننا ہے کہ نہیں۔ جبکہ چھ فیصد لوگ اس بارے میں اپنی رائے واضح نہیں کرپائے۔
مانتے ہیں کہ بھارت کے خلاف دہشت گردکم ہوا ہے؟ 70 فیصد نے کہاکہ ہاں۔ 24 فیصد بولے نہیں اور چھ فیصد کچھ نہیں بتاپائے۔
سرکار گزشتہ دو سالوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرانے اور اس میں بہتری لانے میں کامیاب رہی؟ 49 فیصد نے کہا ہاں۔ 45 فیصد بولے نہیں اور چھ فیصد نے کہاکہ وہ اس پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتے۔
مقامی حلقے پچھلے سات سالوں سے حکومت کی کارکردگی کے ریکارڈ کی پیمائش کے لئے شہری سروے کے ذریعے اس طرح کے سالانہ جائزہ لے رہے ہیں۔ تازہ ترین سروے کے نتائج ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب 30 مئی 2021 کو مودی سرکار 2.0 مرکز میں دو سال پورے کرے گی۔
Localcirclesگزشتہ سات سال سے سرکار کا پرفارمنس ریکارڈ پیمائش کرنے کے لیے سٹیزن سروے کے ذریعہ اس طرح کے سالانہ جائزہ لیتا رہاہے۔ تازہ پول کا نتیجہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ، جب 30 مئی 2021 کو مودی سرکار 2.0کو مرکز میں آئے دو سال پورے ہوجائیں گے۔
تازہ سروے کے لیے لوکل سرکلس لوگوں کے پاس پہنچا اور ان سے گزشتہ دوسال میں مودی کے 15 سیکٹر وں کی ریٹنگ کرنے کے لیے کہا ۔ جانکاری کے مطابق ، ملک کے 280 اضلاع کے 70 ہزار لوگوں سے تقریباً 1,69,000جوابات موصول ہوئے۔ شامل ہونے والوں میں 69 فیصد مرد تھے ، تو 31 فیصد خواتین ۔
اس سے قبل 6 مارچ ، 2019 کو (عام انتخابات سے ایک ماہ قبل) جاری ہوئے سروے میں سامنے آیا تھاکہ 75 فیصد لوگوں نے مانا ہے کہ مودی سرکار کے پانچ سالوں کا پہلادور ان کے توقعات پر کھرا اترا تھا یا اس سے آگے نکل گیا تھا۔