نئی دہلی:(ایجنسی)
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات -2022 سے عین قبل ، ریاستی حکومت (یوگی آدتیہ ناتھ حکومت) نے اعلانات کا بچھاڑ لگا دی ہے۔ اس زمرے میں یوگی حکومت ایک بڑا قدم اٹھانے جارہیہے۔ اب یوپی میں ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھنے والی ہے۔ یوگی حکومت فی الحال کورونا اور دیگر بیماریوں کے پیش نظر محکمہ صحت میں ایک بڑا فیصلہ لے رہی ہے۔ اس کے تحت ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر اب 65 سے بڑھا کر 70 سال کر دی جائے گی۔
یوپی کے ڈاکٹروں کے لیے خوشخبری ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے متعلق تجویز پر جلد ہی کابینہ کے اجلاس میں مہر لگا دی جائے گی۔ اتر پردیش کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر سریش کھنہ نے کہا ہے کہ اس کورونا دور میں ہمیں زیادہ تجربہ رکھنے والے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ ایسی صورتحال میں ڈاکٹر ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا نجی کلینک کھولیں ، بہتر ہے کہ وہ اپنی خدمات ہمیں دیں، اسی لیے ہم نے یہ تجویز تیار کی ہے۔ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس پر اپنی رضامندی دے دی ہے اور جلد ہی اسے کابینہ سے منظور کرلیا جائے گا۔