اردو
हिन्दी
جولائی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مجموعی قومی پیداوار کا 6 فیصد تعلیمی بجٹ کے لئے مختص کیا جائے:امیر جماعت اسلامی ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مجموعی قومی پیداوار کا 6 فیصد تعلیمی بجٹ کے لئے مختص کیا جائے:امیر جماعت اسلامی ہند
173
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (پریس ریلیز)

”تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے۔اس حق کو ملک کے ہر شہری تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ہمارے ملک کے دستور میں آرٹیکل 38 میں یہ بات کہی گئی ہے کہ ہندوستان ایک فلاحی ریاست ہوگا، جس کا مطلب یہی ہے کہ ملک کے ہر فرد کو بنیادی حقوق فراہم ہوں گے۔ سال 2002 میں کچھ ترمیم کی گئی۔ اس کے تحت آرٹیکل 21-A شامل کیا گیا اور تعلیم کو تمام شہریوں کا بنیادی حق قرار دیا گیا۔یہ ترمیم بڑی امیدوں کے ساتھ لائی گئی تھی لیکن اس سے کوئی بڑی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔تعلیم ہمارے ملک کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اسے ہر سطح پر اٹھانا چاہئے۔اس کے لئے جو بجٹ مختص کیا جاتا ہے، اس کو اور اس کے محرکات کو سمجھ کر اس طرح کے مباحثے میں حصہ لینا چاہئے“۔ یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مرکزی تعلیمی بورڈ کی جانب سے دور وزہ ایجوکیشن بجٹ آف انڈیا کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ میں اپنے افتتاحیہ خطاب میں کہا۔ یہ ورکشاپ جماعت کے مرکز میں منعقد کیا گیا تھا۔ پروگرام میں مختلف ریاستوں سے آن لائن ماہرین تعلیم نے بھی حصہ لیا۔

امیر جماعت نے مزید کہا کہ 2021 کا جو بجٹ پیش کیا گیا ہے، اس میں تعلیم پر اخراجات کو گھٹا کر محض 93 کروڑ کردیا گیا ہے جو کہ مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کا صرف 0.5 فیصد ہے جبکہ تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لئے جی ڈی پی کا 6 فیصد ہونا چاہئے۔جماعت اسلامی ہند برابر اس کا مطالبہ کرتی رہی ہے اور یہی مطالبہ بہت سے تعلیمی کمیشنوں کی جانب سے بھی کیا جاتا رہا ہے۔یہاں تک کہ ’نیتی آیوگ‘ سے بھی یہی مشورہ آیا ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”تعلیم کے بجٹ کو مرکزی اور ریاستی دونوں سطح پر بڑھانے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی ورکشاپ میں اس پہلو پر بھی بحث ہونی چاہئے کہ تعلیم کے لئے مختص بجٹ کی تقسیم کس طرح سے ہو اور پرائمری ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور ریسرچ پر بجٹ کا کتنا حصہ خرچ کیا جانا چاہئے۔نیز حکومت کی توجہ اس طرف بھی مبذول کرائی جانی چاہئے کہ تعلیمی اعتبار سے جو پسماندہ طبقات ہیں ان پر توجہ دینے کے لئے موثر اسکیمات لائی جائیں۔تاکہ تعلیمی اعتبار سے پسماندگی دور ہوسکے“۔

پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز‘ کے فاؤنڈر اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر جاوید عالم نے بجٹ کے ٹرم و کنڈیشن، بجٹ بننے اور اس کے نفاذ پر روشنی ڈالی اور یہ بتایا کہ بجٹ کے نفاذ میں ہم اپنا رول کیا اور کیسے ادا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئر مین جناب مجتبیٰ فاروق نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”بجٹ کے بارے میں ہمیں مسلم امت اور خیر امت ہونے کی وجہ نہ صرف اپنی کمیونٹی کے لئے کام کرنا ہے بلکہ دیگر محروم اور کمزور طبقات کے لئے بھی کام کرنا ہے۔ملک کی خیر خواہی کا تقاضہ ہے کہ بجٹ کو ٹھیک طور پر پاس کرانے میں اور اس کے نفاذ میں آگے بڑھ کر خدمت کے جذبے سے کام کریں۔ 6 فیصد تعلیم کے مد میں خرچ کرنے کا مطالبہ حکومت کو تسلیم کرلینا چاہئے۔ ابھی کل 4.4 فیصد جی ڈی پی کا خرچ ہوتا ہے جس میں مرکزی حکومت کا خرچ 0.4 فیصد ہے۔ا س طرح مرکزی حکومت تعلیم میں اخراجات سے پیچھے ہٹتی جارہی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو بیدار کریں اور تعلیم کے بجٹ کو بڑھانے کی مہم چلائیں۔“۔مرکزی تعلیمی بورڈ کی جانب سے منعقدہ اس ورکشاپ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے شریک نمائندوں نے دلچسپی لی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN