اردو
हिन्दी
جولائی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اعتماد اور رواداری کی فضا میں بین المذاہب مکالمہ کی سخت ضرورت: پروفیسر رفعت علی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اعتماد اور رواداری کی فضا میں بین المذاہب مکالمہ کی سخت ضرورت: پروفیسر رفعت علی
144
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کلکتہ:(ایجنسی)

اس استدلال کے ساتھ ہندوستان ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی کے حالات تناظر میں بین المذاہب مکالمہ کی سخت ضرورت ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ زبان و دل میں یکسانیت ہونی چاہیے، جادو پور یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے پروفیسررفعت علی نے کہا کہ ایک دوسرے پر بھروسہ اور اعتماد کئے بغیر بین المذاہب مکالمہ کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔

’’بنگال انسی ٹیوٹ آف ملٹی کلچر اسٹڈیز‘‘ کے زیر اہتمام مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے مولانا آزاد آڈیٹوریم میں ’’اسلام، بین المذاہب مکالمہ اور کثیر الثقافتی: ڈاکٹر عطا اللہ صدیقی کی خدمات کی روشنی میں‘‘ کے عنوان سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رفعت علی نے کہا کہ ڈاکٹر عطا اللہ صدیقی کی پوری زندگی عبادت سے عبارت سے تھی، ان کا زندگی کا مشن ہی تھا اسلام کے پیغام کو سنجیدگی اور متانت سے اپنے قول و عمل سے برادران وطن تک پہنچنا۔ انہوں نے بین المذاہب مکالمہ کے مفہوم کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کے ساتھ برابری کی سطح پر ایک دوسرے کو مذہب کو سمجھنے کی کوشش بین المذاہب مکالمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قول و عمل کے تضاد کی صورت حال میں ہم اپنا پیغام نہیں پہنچا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رواداری اور برداشت حقیقی مفہوم اپنے اندار اتارنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رواداری کا اصل مفہوم یہ ہے کہ ہمیں یہ یقین ہونا چاہیے کہ دنیا میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس میں خالق کائنات کی مصلحت ہوگی، مگر اس کے ساتھ ہی ہمیں اپنے دین کے پیغام کو پہنچانا ہے مگر برتریت کے جذبے سے نہیں بلکہ بھائی چارہ اور اخوت کی سوچ سے اپنے پیغام کو پہنچانا چاہیے۔

انہوں نے ڈاکٹر رفعت صدیقی کی خدمات کا حوالے سے کہا کہ ان کا تعلق مغربی بنگال کے پہاڑی علاقہ کالمپونگ سے تھا۔ 80 کی دہائی میں وہ برطانیہ منتقل ہوئے اور وہیں انہوں نے برمنگھم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور یونیورسٹی آف گلوسٹر شائر سے اعزازی ڈاکٹریٹ حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں اسلام اور عیسائیت کے تعلقات کے شعبے سے وابستہ رہے۔ ڈاکٹر عطااللہ صدیقی نے اپنی پوری عملی زندگی میں اسلام اور عیسائیت کے درمیان بہتر تعلقات کے قیام کے لئے بہتر کوشش کی۔

ڈاکٹر رفعت علی نے ڈاکٹر عطا اللہ صدیقی کے حوالے سے کہا کہ وہ کہا کرتے تھے بڑی تعداد میں یورپ میں مہاجرین آباد ہوئے جس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد تھی۔ یورپ جو مذہب بیزار تھا اس نے کافی محنت سے کلیسا اور پادری کی برتریت سے نجات حاصل کی تھی۔ ان کا ماننا تھا کہ مذہب ذاتی زندگی تک محدود رہنا چاہیے مگر اسلام کا تصور یہ نہیں تھا۔ چناںچہ نائن الیون کے بعد یورپ نے اپنی سوچ اور فکر پر نظرثانی کی اور اسلام کو سمجھنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر رفعت نے کہا کہ جب یورپ اپنے رویے میں تبدیلی لاسکتے ہیں تو پھر کیا ہم اپنی سوچ میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر رفعت نے ہندوستان کے تناظر میں بھی کہا کہ ہم یہاں صدیوں سے آباد ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ کیا مسلمانوں نے ہندوازم کو سمجھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی شناخت اور پہنچان پر قائم رہتے ہوئے دوسرے مذاہب کو سمجھنے اور ان سے افہام و تفہیم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی غنڈہ گردی کا جواب غنڈہ گردی نہیں ہے بلکہ ایک دوسرے کو سمجھنے کی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN