اردو
हिन्दी
فروری 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جنگ باز امریکی اسٹیبلشمنٹ  ٹرمپ کے روڈ میپ کو کامیاب ہونے دے گی؟

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
258
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تجزیہ:عارف بہار
ڈونلڈ ٹرمپ ایک جانگسل جدوجہد کے بعد دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ٹرمپ کا یہ سفر آخری مرحلے میں سیاسی جدوجہد اور مزاحمت تک محدود نہیں رہا بلکہ دنیا کی طاقتور ترین اسٹیبشلمنٹ کے نشانے پر آنے اور ان کی طرف سے سرخ دائرے میں آنے کی وجہ سے ٹرمپ کی واپسی کا سفر خونیں اور اعصاب شکن ہو کر رہ گیا تھا۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے لیے ٹرمپ ایک غیر نصابی کردار بن کر رہ گیا تھا۔ اس کی بہت سی وجوہات میں ٹرمپ کا بیرونی دنیا میں امریکا کی جنگوں میں شرکت کی مستقل پالیسی کی مخالفت تھا۔ امریکا جیسے ملک میں جہاں بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں کا سارا دھندہ ہی جنگ پر چلتا ہے ٹرمپ کی یہ سوچ آگ سے کھیلنے کے مترادف تھی۔ ایک ذہین اور تجربہ کار کاروباری کی طرح ٹرمپ کو یہ احساس تھا جس عرصے میں امریکا نے خلیج اور افغانستان کے محاذ کھولے رکھے اسی دوران چین نے سرجھکا کر معاشی عروج حاصل کیا اور وہ تجارت کی دنیا میں امریکا کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں آگیا۔ دنیا کی ہر ڈیپ اسٹیٹ کی طرح امریکی مقتدرہ کو بھی جنگوں کی لت پڑچکی تھی اور اس لیے وہ ٹرمپ کی جنگ مخالف سوچ کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہوئی۔ یوں ٹرمپ دوسری بار انتخابات ہار گئے مگر ٹرمپ نے اس شکست کو قبول نہیں کیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ وہ اپنا موقف امریکا کی نئی نسل تک پہنچانے میں کامیاب رہے تھے مگر انہیں ہیر پھیر کے ذریعے شکست سے دوچار کر دیا گیا۔ اسی ردعمل میں کیپٹل ہل کا پرتشدد واقعہ رونما ہوا جو امریکا کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ تھا۔ یہ واقعہ ٹرمپ کے نٹ بولٹ کسنے کے لیے ایک بہانے اور جواز کے طور پر استعمال ہوا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے سرمایہ داروں نے ٹرمپ کو امریکا کے مستقبل کے سیاسی منظر سے غائب کرنے کے لیے میڈیا کو وقف کردیا۔ بیانیہ سازی کی صنعت کو فروغ دیا گیا ۔  مگر امریکا کا نوجوان اور حامی طبقہ انہیں مائنس سے پلس کرکے کام پر جاتا رہا۔ یہاں تک ٹرمپ کو مائنس کرنا آسا ن نہیں رہا.
جوبائیڈن ایک کمزور امریکی صدر تھے۔ جنہیں یہ خیال بھی نہ رہتا کہ ان کے ساتھ کھڑی خاتون ان کی بیوی نہیں نائب صدر کملا ہیرس ہیں مگر وہ اپنائیت کے ساتھ ان کا ہاتھ تھام کر چل پڑتے اور کملا ہیرس کھسیانی ہو کر ہاتھ پیچھے کھینچ لیتیں۔ بائیڈن جیسے کمزور صدر سے بھی امریکی اسٹیبلشمنٹ کی تشفی نہیں ہوئی  اس نے کملا ہیرس کی صورت میں ایک کمزور ترین کردار کو آگے کر دیا۔ اس تبدیلی میں امریکی مقتدرہ کی براہ راست حکمرانی کی خواہش واضح طور پر جھلکتی تھی مگر ٹرمپ واقعتا دنیا بھر میں اشارہ ابرو سے اتھل پتھل کرنے والی امریکی مقتدرہ کے لیے غیر نصابی کردار ثابت ہو رہے تھے کیونکہ وہ مائنس ہونے سے مسلسل انکاری تھی۔ آخر کار ٹرمپ نے امریکی رائے عامہ کی مدد سے مقتدرہ کی چالوں اور بیانیوں کو شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ یہاں سے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک نیادور شروع ہو رہا ہے۔پہلا سوال تو یہی ہے کہ امریکی مقتدرہ اپنے ہاتھوں معتوب اور مصلوب ٹرمپ کو کس حد تک اسپیس فراہم کرے گی؟دنیا کے ہر ملک میں اپنی پسند کا نقشہ پلک جھپکتے ہی تشکیل دینے والی امریکی مقتدرہ اپنے ملک میں پہلی بار سیاسی منظر تشکیل نہ دے سکی۔ ایسا سابق صدر کینیڈی کے وقت بھی ہوا تھا اور پھر صدر کینیڈی قتل ہوگئے تھے۔ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی جنگوں کو ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے مگر جنگیں شروع کرنے اور چاہنے والے آج بھی ان سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ویمتری میدویدف جو اپنے متنازع بیانات کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں نے تو ممکنہ منظر نامے کو یوں بیان کیا ہے کہ اگر ٹرمپ نے جنگوں کو ختم کرنے پر اصرار کیا تو ان کا انجام صدر کینیڈی جیسا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک تھکا ہوا ٹرمپ ’’میں ایک معاہدے کی پیشکش کروں گا اور میرے فلاں کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں‘‘ جیسے جملے بولنے کے سوا کچھ نہیں کر سکے گا اور وہ بھی اقتدار میں آکر تمام قوانین کی تعمیل پر مجبور ہوگا۔
امریکا میں یوکرین کے سابق سفیر اولیگ چیمیجر نے بھی چند ہی روز قبل اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ ٹرمپ کی جیت سنگین خطرات کا باعث بنے گی کیونکہ ٹرمپ نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ روس کو شکست دینے کے لیے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرے گا۔ ٹرمپ اور اس کی ٹیم کو یقین ہے کہ روس جیت رہا ہے اس لیے وہ اس برمودہ تکون میں جھونکنے کے لیے امریکی وسائل کا استعمال نہیں کریں گے۔ یوں ٹرمپ کو جنگوں کے خاتمے کی کوشش کی صورت میں تنی ہوئی رسی کا سفر درپیش ہے۔

ٹیگ: American establishmentbelligerentroadmapTrump's

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Emotional Politics Political Trap Analysis
مضامین

جذبات کی سیاست یا سیاسی جال: کیا ہم اپنی ہی شکست کی تحریر لکھ رہے ہیں؟

16 فروری
Power Decline Political Narrative
مضامین

اقتدار کا ڈھلتا سورج اور ٹوٹتا ہوا بیانیہ!

07 فروری
Muslims Shudra Category Campaign
مضامین

شودروں کے زمرے میں، مسلمانوں کو ڈالنے کی مہم،

02 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammad Deepak Statement Controversy

دیپک نے کہا مجھے خود کو "محمد دیپک” کہنے کا کوئی افسوس نہیں ہے

فروری 15, 2026
UGC Directive Sangh Programs Participation

تعلیمی ادارے سنگھ سے منسلک تنظیموں کے پروگرام میں شریک ہوں: یو جی سی کی ‘ہدایت’

فروری 15, 2026
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Ramadan Perception Reality Analysis

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

Gujarat Marriage Law Sanatan Statement

نشانے پر مسلمان؟ گجرات: ‘سناتن دھرم کی رکشا کے لیے شادی کے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی،

Trump 200% Tariff India Pakistan Claim

ٹرمپ کا نیا شگوفہ: دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی اور ہند پاک جنگ رکوادی

Bangladesh Tension BNP India Allegation

بنگلہ دیش میں پھر ٹکراؤ کے اثار؟:”طلباء لیڈر نے کہا بی این پی نے چناؤ جیتنے کے لیے بھارت سے سانٹھ گانٹھ کی”

Ramadan Perception Reality Analysis

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

فروری 21, 2026
Gujarat Marriage Law Sanatan Statement

نشانے پر مسلمان؟ گجرات: ‘سناتن دھرم کی رکشا کے لیے شادی کے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی،

فروری 21, 2026
Trump 200% Tariff India Pakistan Claim

ٹرمپ کا نیا شگوفہ: دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی اور ہند پاک جنگ رکوادی

فروری 20, 2026
Bangladesh Tension BNP India Allegation

بنگلہ دیش میں پھر ٹکراؤ کے اثار؟:”طلباء لیڈر نے کہا بی این پی نے چناؤ جیتنے کے لیے بھارت سے سانٹھ گانٹھ کی”

فروری 20, 2026

حالیہ خبریں

Ramadan Perception Reality Analysis

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

فروری 21, 2026
Gujarat Marriage Law Sanatan Statement

نشانے پر مسلمان؟ گجرات: ‘سناتن دھرم کی رکشا کے لیے شادی کے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی،

فروری 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN