اردو
हिन्दी
اپریل 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بدایوں کی جامع مسجد  پر دعویٰ ،وہی کہانی ،وہی دلائل

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
243
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

متھرا،کاشی ،سنبھل کے بعد اب بدایوں کی آٹھ سو سال قدیم  تاریخی جامع مسجد  تنازع کے سایہ میں ہے  ۔  اس معاملے کی سماعت 8 اگست 2022 سے ہو رہی ہے۔ اس میں بھی نیل کنٹھ مہادیو مندر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے  آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے  صدر اسد الدین اویسی کے بیان کے بعد معاملہ گرم ہوگیا ہے۔  سوشل میڈیا پر لوگ اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ مسجد اور مندر کے حوالے سے دونوں فریقوں کے اپنے اپنے دعوے ہیں۔   اب عدالت ‘شواہد’ کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی کہ کون صحیح ہے کون غلط۔  واضح رہے 8 اگست 2022 کو وشو ہندو پریشد کے صوبائی صدر مکیش پٹیل نے عدالت میں ایک مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا تھا  کہ جہاں شہر کی جامع مسجد واقع ہے، وہاں ماضی میں نیل کنٹھ مہادیو کا مندر ہوا کرتا تھا۔تب سے عدالت میں اس معاملے کی سماعت شروع ہو گئی۔  سماعت شروع ہوئی تو سرکاری فریق نے اپنا رخ پیش کیا۔  محکمہ آثار قدیمہ نے اسے قومی ورثہ قرار دیا تھا.
اس کے بعد وقف بورڈ اور انتظامات کمیٹی کی طرف سے بحث چل رہی ہے۔  اس سلسلے میں اگلی سماعت 3 دسمبر کو (کل ) ہوگی۔  دریں اثناء اسد الدین اویسی نے ہفتہ کو ٹویٹ کرکے اس معاملے کو گرمایا۔ اس پر لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں ردعمل کا اظہار کیا۔  کوئی اسے جامع مسجد کہہ رہا ہے اور کوئی اسے مندر کہہ رہا ہے۔  وہیں سنبھل واقعہ کے بعد پولیس اہلکار چوکس ہو گئے ہیں۔  ایسے میں انہوں نے متنازعہ جگہ کے ارد گرد پولیس بھی تعینات کر دی ہے۔
••مندر وجود کے ثبوت: پٹیل
  ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر مکیش پٹیل نے کہا کہ ان کے پاس اس بات کے مکمل ثبوت ہیں کہ پہلے یہاں نیل کنٹھ مہادیو کا مندر تھا۔  نیچے آج بھی مجسمے، پرانے ستون اور سرنگ موجود ہیں۔  ماضی میں قریب ہی ایک تالاب ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کہ یہاں قطب الدین ایبک کے زمانے میں ایک مندر تھا۔  پھر اسے گرا کر مسجد بنائی گئی۔  1875 سے 1978 تک کے گزٹوں میں اس کا ثبوت موجود ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ابھی انتظامی کمیٹی سے بحث چل رہی ہے۔  اس کے ختم ہونے کے بعد، وکیل اپنی طرف سے اپنا کیس پیش کرے گا۔
••850 سال سے مسجد: ایڈوکیٹ صدیقی
جامع مسجد کا مقدمہ لڑ رہے ایڈووکیٹ اسرار احمد صدیقی نے کہا کہ یہ 850 سال پرانی جامع مسجد ہے۔  یہاں کبھی مندر نہیں تھا۔  ہندو مہاسبھا کو مندر پر دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔  ان کے مطابق مندر کا کوئی وجود نہیں ہے۔  جس چیز کا وجود نہ ہو اس کی طرف سے کوئی دعویٰ نہیں ہو سکتا۔  اس دعوے کے مسترد ہونے پر عدالت میں بحث جاری ہے۔  انہوں نے بتایا کہ اگر ہم پرانے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو بھی جامع مسجد سرکاری ریکارڈ میں درج ہے۔

ٹیگ: argumentsBadauns' claimGrand Mosque

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Humayun Kabir Owaisi Video Row
خبریں

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

10 اپریل
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ
خبریں

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

10 اپریل
UGC Vande Mataram News
خبریں

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

10 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
Abdullah Salim Qasmi Apology News

مولاناُعبداللہ سالم قاسمی لنگڑاتے ہوئے تھانے پہنچے، نازیبا بیان کے لئے ہاتھ جوڑکر معافی مانگی، ویڈیو سامنے آیا

مارچ 31, 2026
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

حالیہ خبریں

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN