اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔خیال رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور ہونا تھا تاہم حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات پر اب تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا۔بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ’آج خان صاحب نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت نے ابھی تک اعلان نہیں کیا، ہماری تو بڑی خواہش تھی کہ مذاکرات ہوں اور آگے چلیں لیکن شاید سیاسی اختلافات کی جو ٹھنڈک ہے وہ اتنی زیادہ ہے کہ اس سے برف پگھل نہیں رہی۔ افسوس کی بات ہے کہ حکومت اعلان نہیں کر رہی، خان صاحب نے آج مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔‘انھوں نے بتایا کہ عمران خان نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ اگر حکومت سات روز کے اندر کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے مذاکرات نے ختم ہونے کے بعد کہا ہے کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت فقط وقت کا ضیاع کر رہی تھی وہ سنجیدہ کبھی بھی نہیں تھی۔انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک ہی مطالبہ سامنے لایا گیا تھا، وہ یہ تھا کہ عمران خان گھر پر نظر بندی کو قبول کر لیں جو کہ ممکن ہی نہیں تھا۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان تب تک کوئی ریلیف قبول نہیں کریں گے جب تک ان کی جماعت کے کارکنوں کو رہا نہیں کیا جات