نئی دہلی : دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر سہ رخی مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ عام آدمی پارٹی، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابی مہم میں پورا زور لگایا۔ ووٹنگ ختم ہوگئی آئیے جانتے ہیں کہ مسلم اکثریتی نشستوں پر ووٹنگ کا رجحان کیا ہے۔ دہلی کی 11 سیٹیں مسلم اکثریتی سیٹیں سمجھی جاتی ہیں۔ چاندنی چوک، مٹیامحل، بلی ماران، اوکھلا، سیما پوری، سیلم پور، بابر پور جیسی سیٹوں پر ووٹنگ کا بہتر فیصد دیکھا جا رہا ہے۔ 11 میں سے سات سیٹوں پر ووٹنگ کا تناسب اوسط سے زیادہ ہے۔ شام 5 بجے تک دہلی میں 57.70 فیصد ووٹ ڈالے جاچکے ہیں۔
اسمبلی سیٹ ووٹنگ %(شام 5 بجے تک)
چاندنی چوک :52.76
مٹیامحل :61.40
بلی ماران : 59.56
اوکھلا :52.77
سیما پوری :62.47
سیلم پور: 66.14
بابر پور 54.51
مصطفی آباد: 66.68
کراول نگر: 62.74
جنگ پورہ :55.23
اس کا نتیجوں پر کتنا اثر پڑے گا یہ آٹھ مئی کو پتہ چلے گا ـ دہلی میں پہلے اسمبلی انتخابات 1993 میں ہوئے تھے۔ اس الیکشن میں کل 61.57 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس انتخاب کے بعد بی جے پی نے دہلی میں پہلی حکومت بنائی۔ 1998 میں دہلی میں دوسرے اسمبلی انتخابات میں 48.99 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس الیکشن میں بی جے پی کو کانگریس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔