اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

  نرس کی پھانسی کی سزا پر عین وقت پر عملدرآمد رکوانے والے ’مفتی اعظم‘شیخ ابوبکر احمد کون ہیں؟

12 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
238
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:,عمران قریشی

یمن میں حکام نے انڈین نرس نمیشا پریا کی سزائے موت پر عملدرآمد مؤخر کر دیا ہے اور اِس اہم پیش رفت کے تناظر میں انڈیا کے ’مفتی اعظم‘ 94 سالہ کانتھاپورم ابوبکر مسلیار (جنھیں عرف عام میں شیخ ابوبکر احمد کے نام سے جانا جاتا ہے) کا خصوصی تذکرہ ہو رہا ہے۔نمیشا کو طلال عبدو مہدی نامی یمنی شہری کے قتل کا مجرم پایا گیا اور اسلامی قوانین کے تحت نمیشا کو سزائے موت سے بچانے کے لیے ضروری تھا کہ طلال مہدی کے اہلخانہ انھیں معاف کر دیں تاہم انھوں نے ایسا نہیں کیا تھا

سیو نمیشا پریا انٹرنیشنل ایکشن کونسل‘ نامی تنظیم اس انڈین نرس کو بچانے کی مہم چلا رہی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ کیرالہ کے ایک انتہائی قابل احترام اور بااثر مسلم مذہبی رہنما گرینڈ مفتی ابوبکر مسلیار نے نمیشا پریا کیس کے بارے میں ’یمن کے کچھ شیخوں‘ سے بات کی شیخ ابوبکر کی مداخلت کے بعد مقتول شخص کے خاندان کے ساتھ بات چیت کے عمل کو تیز کر دیا گیا۔

شیخ ابوبکر احمد کون ہیں؟
شیخ ابوبکر احمد کو غیر رسمی طور پر انڈیا کے ’گرینڈ مفتی‘ کا خطاب دیا جاتا ہے۔ سُنی تصوف اور تعلیم کے میدان میں اُن کی خدمات کو سراہا جاتا ہے تاہم خواتین سے متعلق اُن کے بیانات کی کئی بار مذمت کی جا چکی ہے۔کیرالہ یونیورسٹی میں اسلامی تاریخ کے پروفیسر اشرف کدکل نے بی بی سی کو بتایا کہ ’وہ اپنے پیروکاروں کے لیے ایک مقدس شخصیت کی طرح ہیں۔ کچھ لوگ یہ بھی مانتے ہیں کہ ان میں جادوئی روحانی طاقتیں ہیں۔‘اُن کے مطابق ’شیخ احمد کا تعلق بریلوی فرقے سے ہے۔ ایک صوفی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اُن کی تحسین کی تھی لیکن خواتین سے متعلق ان کے متنازع بیانات پر بارہا تنقید بھی کی گئینے ثقافتی اور سیاسی تجزیہ کار شاہ جہاں مدپت سے پوچھا کہ شیخ احمد کتنی طاقتور شخصیت ہیں؟ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’انڈیا میں اگر کوئی چندر سوامی کا مقابلہ کر سکتا ہے، تو وہ یہ آدمی ہے۔ وہ سیاسی اور سماجی طور پر بہت مضبوط ہیں۔۔۔‘

شیخ ابوبکر کیسے معروف ہوئے؟کیا ہیں خدمات
شیخ ابوبکر اُس وقت اسلامی حلقوں میں مشہور ہوئے جب انھوں نے 1926 میں قائم ہونے والی سُنی تنظیم ’سمستا کیرالہ جمعیت العلما‘ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایک نیا راستہ چنا۔ یہ سُنی تنظیم 1986 تک متحد رہی  پھر اس کے رہنماؤں میں نظریاتی اختلاف ہو گئے۔
پروفیسر اشرف بتاتے ہیں کہ ’شیخ ابوبکر اُس بنیاد پرست سلفی تحریک کے خلاف تھے جس کا ماننا تھا کہ مسلمانوں کو انگریزی زبان نہیں سیکھنی چاہیے کیونکہ یہ ’جہنم کی زبان‘ ہے یا مقامی زبان ملیالم نہیں سیکھنی چاہیے کیونکہ یہ ’نیئر کمیونٹی کی زبان‘ ہے۔ بنیاد پرست سلفی تحریک خواتین کی تعلیم کے بھی خلاف تھی مگر ان سب باتوں کے خلاف شیخ ابوبکر نے سخت موقف اپنایا جس کے باعث نظریاتی اختلافات پیدا ہوئے۔‘
اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد شیخ ابوبکر نے اپنے پیروکاروں کی جانب سے بیرون ملک سے ملنے والے عطیات کی مدد سے تعلیمی اداروں کی تعمیر پر توجہ دی۔
پروفیسر اشرف کہتے ہیں کہ ’کم از کم 40 فیصد سنی مسلمان شیخ ابوبکر کے ساتھ کھڑے تھے۔ روایتی طور پر سُنی تنظیم انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) کے ساتھ تھی، جو یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کا حصہ تھی لیکن شیخ ابوبکر نے ’دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے‘ کی پالیسی اپنائی اور سی پی ایم کا ساتھ دیا۔‘پروفیسر اشرف کی طرح شاہجہاں مدپت بھی تعلیمی اداروں کی تعمیر میں شیخ ابوبکر کے کارناموں کا اعتراف کرتے ہیں۔شاہ جہاں کا کہنا ہے کہ ‘کیرالہ میں اُن کی بہت زیادہ پیروکار ہیں، خواتین اور بین الاسلامی تعاون کے حوالے سے اُن کے خیالات کافی بنیاد پرست ہیں۔‘

***خواتین سے متعلق متنازع بیان
سوشل ورکر ڈاکٹر خدیجہ ممتاز شیخ ابوبکر کے اُس بیان کی مذمت کرتے ہیں جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’مسلمانوں کے لیے ایک سے زیادہ بیویاں رکھنا ضروری ہے۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’انھوں نے کہا کہ مردوں کو دوسری بیوی رکھنی چاہیے تاکہ مرد پہلی بیوی کی ماہواری کے دوران اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔ وہ خواتین کے بارے میں ایسے تشویشناک خیالات رکھتے ہیں۔ اس کے باعث ہمیں ان پر تنقید کرنا پڑی۔ ان کے اس نوعیت کے تبصروں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔‘ان تمام باتوں کے باوجود ڈاکٹر خدیجہ ممتاز کا کہنا ہے کہ ’ہمیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ انھوں نے نمیشا پریا کے معاملے میں اپنے وسیع رابطوں کا استعمال کیا، یہ خیال کیے بغیر کہ وہ ایک غیر مسلم خاتون ہیں۔‘بشکریہ بی بی سی

ٹیگ: executionIndian nurseSheikh Abubakar Ahmed،Grand Mufti،keralyaman

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN