اردو
हिन्दी
فروری 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ دھوپ پی رہا ہے بھوک کھا رہا ہے

6 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized, فکر ونظر
A A
0
63
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دل بیتی : وسعت اللہ خان
قحط کی شدت ناپنے کے پانچ مرحلے ہیں۔اگر کسی علاقے میں ایک ہزار تک افراد مرجائیں تو بھک مری کی ابتدا ہے۔اس مرحلے پر انتظامی اقدامات سے باآسانی قابو پایا جا سکتا ہے۔ دس ہزار تک ہلاکتیں اوسط درجے کا قحط مانا جاتا ہے۔ ایک لاکھ تک اموات کا مطلب ہے کہ بڑا قحط ہے۔ دس لاکھ تک اموات کا مطلب قحطِ عظیم اور اس سے اوپر کی اموات کا مطلب تباہ کن نسل کش آفت ہے۔
بھوک کے بھی چار پائدان ہیں۔پہلے مرحلے میں بس بھوک بھڑک اٹھتی ہے۔اس کیفیت کو بیان کرنے کے لیے پیٹ میں چوہے دوڑنے یا آنتیں قل ہو اللہ پڑھ رہی ہیں جیسے محاورے موجود ہیں۔چنانچہ جسمانی توانائی برقرار رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ کھا پی لینا چاہیے۔
دوسرے مرحلے میں بھوک کی شدت سے پیٹ میں مروڑ اٹھ سکتے ہیں، سر چکرا سکتا ہے ، سر درد ہو سکتا ہے یا دل متلا سکتا ہے۔ تیسرے مرحلے میں جسم لاغری کے مارے نیم بے ہوشی یا غنودگی کے جھٹکے محسوس کر سکتا ہے ، چڑچڑا پن بڑھ سکتا ہے ، کبھی کبھی جسم پر چیونٹیاں سی رینگتی محسوس ہوتی ہیں۔
چوتھے مرحلے میں دو انتہائیں جنم لے سکتی ہیں۔یعنی کھانے کی شدید اشتہا محسوس ہو رہی ہے مگر جسم غذا قبول نہیں کر پا رہا ۔یا بے تحاشا کھانے کو جی چاہ رہا ہے مگر بہت دن سے خالی معدہ ساتھ نہیں دے پا رہا۔اسی لیے طویل بھوک ہڑتال کرنے والوں کا جب فاقہ تڑوایا جاتا ہے تو ان کے سامنے فوراً کھانا نہیں رکھا جاتا بلکہ مایع یا نرم غذا دے کر ان کے معدے اور آنتوں کو بتدریج تیار کیا جاتا ہے تاکہ معدہ ٹھوس غذا ہضم کرنے کے قابل ہو سکے اور ہڑبڑا کے ری ایکٹ نہ کرے۔
پانچواں مرحلہ سب سے نازک ہے۔جب بہتر گھنٹے تک خوراک نہ ملے تو جسمانی عضلات غذائی کمی پورا کرنے کے لیے چربی کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ جب چربی ختم ہو جاتی ہے تو جسمانی بافتیں ( ٹشوز ) ٹوٹنے لگتے ہیں۔نظامِ ہضم انتہائی سست ہو جاتا ہے۔ اعصابی خلیے اور خشک آنتیں سکڑنے لگتے ہیں۔
جسم درجہِ حرارت کو متوازن رکھنے کی صلاحیت کھونے لگتا ہے۔گردوں کے افعال متاثر ہونے لگتے ہیں۔دل اور پھیپھڑوں کی قدرتی حرکت مدھم پڑنے لگتی ہے۔جسمانی مدافعتی نظام بکھرتا ہے تو بیرونی جراثیم ، وائرس ، معدے اور سانس کی بیماریوں اور ٹراما کے آگے ہتھیار ڈال دیتا ہے۔دماغی صلاحیت متاثر ہونے لگتی ہے۔بے انتہا کمزوری مسلسل محسوس ہوتی ہے۔ زخموں کے اندمال کی قدرتی جسمانی صلاحیت گھٹتی چلی جاتی ہے۔بالاخر جسم پروٹینز سے بھی خالی ہو جاتا ہے اور موت سامنے آ کے کھڑی ہو جاتی ہے۔
بھوک کا سب سے تیز رفتار اثر بچوں کی نشوونما پاتے جسم پر ہوتا ہے۔وزن تیزی سے کم ہونے پر جسم آگے چل کے طرح طرح کی مستقل کمزوریوں کا شکار ہوتا ہے۔بچوں کے جسم میں چربی کم ہوتی ہے لہٰذا فاقہ کشی ان کے جسم میں جمع قدرتی پروٹینز تیزی سے کم کرنے لگتی ہے۔مسلسل خالی معدے کے سبب آنتوں کی سوزش سے پیٹ پھولنے لگتا ہے۔
آخر انسان بغیر خوراک کے کتنے دن جی سکتا ہے؟ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ایک تندرست نارمل انسان پینتالیس سے اکسٹھ دن زندہ رہ سکتا ہے۔اس پیمانے سے اگر غزہ کو ناپیں تو وہاں گزشتہ بائیس ماہ سے مسلسل ناکہ بندی نے پوری کی پوری آبادی کو ناکافی غذائیت ، قوتِ مدافعت میں کمی ، مسلسل مہاجرت اور دھماکوں سے جنم لینے والی تھکاوٹ اور اردگرد کی تباہی سے دماغ سن ہونے کی کیفیت سے مسلسل دوچار کر رکھا ہے۔لہٰذا اس آبادی پر بھک مری کے نتیجے میں پینتالیس دن سے اکسٹھ دن تک زندہ رہنے کا قانون ویسے بھی لاگو نہیں ہوتا۔
جنگ نہ بھی ہوتی تب بھی دو ہزار دس سے اسرائیل غزہ میں بس اتنی خوراک پہنچنے کی اجازت دے رہا ہے جس سے انسانی جسم کو زندہ رہنے کے لیے جو کم ازکم کیلوریز درکار ہیں بس وہی ملتی رہیں۔ حاملہ خواتین جو خود بھی بھوکی ہیں۔ان کے ہاں کم وزن کے بچوں کی پیدائش اب وبائی شکل اختیار کر چکی ہے۔جو بچے پیدا ہو بھی رہے ہیں وہ دھوپ پی رہے ہیں اور بھوک کھا رہے ہیں۔
چنانچہ بھوک سے ہلاکت کا اولین ہدف بچے ، بوڑھے اور بیمار ہیں۔غزہ کے ملبے پر اس وقت لگ بھگ چالیس ہزار یتیم بچے بھی گھوم رہے ہیں۔اگر غذائی امداد میسر آ بھی جائے تو شاید اس تک ان بے سہارا بچوں کی سب سے آخر میں پہنچ ہو۔لہٰذا ان کی ایک بڑی تعداد موت کے دہانے پر جھول رہی ہے۔
اب سے ڈیڑھ برس پہلے یعنی فروری دو ہزار چوبیس میں عالمی ادارہِ صحت نے تخمینہ لگایا تھا کہ شمالی غزہ میں ہر چھٹا بچہ ناکافی غذائیت سے جوج رہا ہے۔آج اٹھارہ ماہ بعد یونسیف کا اندازہ ہے کہ غزہ کا ہر تیسرا بچہ بھوک یا گولی کے نشانے پر ہے۔
اقوامِ متحدہ کی قحط کی تشریح کے مطابق غزہ اس وقت باضابطہ طور پر شدید قحط اور بھک مری کی وہ حد پار کر چکا ہے جس کے بعد اگر کل سے غذائی امداد بحال ہو بھی جائے تب بھی ہزاروں لوگوں کو شاید پھر بھی نہ بچایا جا سکے۔ تعجب ہے کہ عالمی ادارہ ِ خوراک نے اب تک غزہ کو انتہائی آفت زدہ علاقہ قرار دینے کی حتمی وارننگ جاری نہیں کی ۔
اسرائیل نے انسانوں کو بھوک سے مارنے کے جرم سے بچنے کے لیے بھی راستہ نکال لیا ہے۔اس خطے پر مکمل قبضے کے لیے فضائی و زمینی حملے اور تیز کر دیے گئے ہیں تاکہ جو بچے ، بوڑھے ، جوان اور خواتین حملوں میں مریں ان کے بارے میں کہا جا سکے کہ یہ بھوک سے نہیں مرے۔ دوسرا حربہ یہ اپنایا گیا ہے کہ جہاں روزانہ پانچ سو سے چھ سو امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے۔وہاں محض پچاس سے ساٹھ ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔اسرائیل کا خیال ہے کہ وہ اس طرح پوری آبادی کو مصنوعی قحط سے مارنے کے الزام سے بچنے کے لیے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک پائے گا۔

ٹیگ: but also starving.Gaza soaking up the sun

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Power Decline Political Narrative
مضامین

اقتدار کا ڈھلتا سورج اور ٹوٹتا ہوا بیانیہ!

07 فروری
Muslims Shudra Category Campaign
مضامین

شودروں کے زمرے میں، مسلمانوں کو ڈالنے کی مہم،

02 فروری
AIMIM BJP Muslim Issues
مضامین

مجلس والے بی جے پی کو مسلمانوں کے خلاف نئے نئے ایشو تھمارہے ہیں!

31 جنوری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

Central Cee Accepts Islam News

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

Ravi Nair Arrest Adani Case Jail

اڈانی کے کیس پر جرنلسٹ روی نائر کو ایک سال کی جیل، یوگی کے خلاف ہوسٹ،جرنلسٹ گرفتار، جیل بھیجا گیا

Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

فروری 11, 2026
Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

فروری 11, 2026
Central Cee Accepts Islam News

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

فروری 11, 2026
Ravi Nair Arrest Adani Case Jail

اڈانی کے کیس پر جرنلسٹ روی نائر کو ایک سال کی جیل، یوگی کے خلاف ہوسٹ،جرنلسٹ گرفتار، جیل بھیجا گیا

فروری 11, 2026

حالیہ خبریں

Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

فروری 11, 2026
Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

فروری 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN