نئی دہلی:2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو (IB) افسر انکت شرما کے قتل کے ملزم عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔
طاہر حسین نے کیا دلیل پیش کی؟
دہلی پولیس نے عدالت میں کہا کہ طاہر حسین ایک بااثر شخص ہے اور اگر اسے ضمانت مل جاتی ہے تو گواہوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ حسین کے فریق نے دلیل دی کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے جیل میں ہے اور اس کیس کے دیگر ملزمان کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ اس کے باوجود عدالت نے انہیں ضمانت نہیں دی۔
واضح رہے 24 فروری 2020 کو شمال مشرقی دہلی میں تشدد پھوٹ پڑا جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسر انکت شرما کو تشدد کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کی لاش کھجوری خاص نالے سے برآمد ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں شرما کے جسم پر 51 زخموں کا انکشاف ہوا ہے۔انکت شرما کے والد رویندر کمار نے 26 فروری 2020 کو دیال پور پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جس کے بعد ان کی لاش برآمد ہوئی۔ کیس میں طاہر حسین کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔









