اردو
हिन्दी
جنوری 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سنبھل میں وقف بیداری پر ورکشاپ: کچھ خوشگوار پہلو

3 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Sambhal Waqf Awareness Workshop
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سنبھل سے روزنامہ خبریں کی خصوصی رپورٹ
اترپردیش کا تاریخی شہر جو ان دنوں شاہی جامع مسجد تنازع کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا ہے بیدار اور متحرک لوگوں کی بستی ہے ـ
گزشتہ دنوں امید پورٹل پر وقف رجسٹریشن سے متعلق ورکشاپ ہوا ـاس ورکشاپ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور رہنمایانہ گفتگو سے استفادہ کیا ـ چونکہ اس طرح کے پروگرام عوامی نہیں ہوتے اس لیے اوقاف سے جڑے متولیوں ،وقف کمیٹیوں کے صدور،مساجد کے ائمہ ،درگاہوں ،مدارس کے ذمہ داران کی بڑی تعداد میں موجودگی جہاں منتظمین کی ان تھک محنت کا نتیجہ تھی وہیں اپنی مجرمانہ غفلت کے سبب وقف املاک کے چھن جانے کا اندیشہ اور خوف و تشویش کا عملی اظہار تھا
اس کا اہتمام جماعت اسلامی ہند نے دیگر معاون تنظیموں کے اشتراک و تعاون سے کیا تھا ،جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سکریٹری انعام الرحمن کا وقف پورٹل پر املاک کے رجسٹریشن کے بارے میں پریزینٹیشن بہت عمدہ اور اطمینان بخش تھا ،انیوں نے ہر سوال کا تفصیل سے جواب دیا ،عمومی طور پر ہر ورکشاپ میں سوالات کم وبیش یکساں تھے ،ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ ایک ایسا پمفلٹ ،کتابچہ تیار ہو جس میں رجسٹریشن سے متعلق ہر ممکن سوال کا جواب ہو ـ چونکہ وقت صرف پانچ دسمبر تک ہے اور لاکھوں املاک کا اندراج کرنا ہے اس کا بھرنا اپنے آپ میں سردرد تو ہے ہی اس پر طرہ یہ کہ امید پورٹل کئی سنگین تکنیکی خامیوں سے بھرا پڑا ہے جن کو تاحال دور نہیں کیا جاسکا ہے ،اس سے فکر کے ساتھ گھبراہٹ کا بھی ماحول ہے گرچہ سپریم کورٹ سے توسیع کی درخواست کی گئی ہے امید ہے کہ وقت مل جائے
سنبھل کے ورکشاپ میں جو بات سب سے نمایاں اور ممتاز تھی وہ نہ صرف سامعین میں بلکہ اسٹیج پر شہر کے معزز علما اور کم و بیش ہر مکتبہ فکر کی بھرپور نمائندگی تھی ،انتشار واختلاف کے گرم تھپیڑوں کے دور میں یہ اجتماعیت شبنمی ہوا کے ٹھنڈے جھونکے کا احساس دلاتی ہے ـ اور عوام میں بھی اتحاد و اجتماعیت کا پیغام جاتا ہے جو چلا گیا ، سنبھل نے یہ بھی پیغام دیا کہ آزمائش کے سخت مرحلہ میں محمود و ایاز سب ایک صف میں کھڑے ہیں ،تیسرا خوشگوار پہلو نوجوانوں کی خاصی تعداد میں موجودگی اور بزرگوں کی رہنمائی میں انتظام کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہونا ـ اس سے لگتا ہے کہ ہماری جنریشن زی مقصدیت کے تئیں سنجیدہ ہے اور وقت کے تقاضوں و چیلنجوں سے نہ صرف آگاہ ہے بلکہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہے
پروگرام سے یہ بھی اندازہ ہوا کہ جماعت اسلامی ہند کے تئیں مسلم سماج میں جو اجنبیت، جھجک اور فاصلہ بوجوہ پیدا کردیا گیا تھا وہ باندھ اب ٹوٹ رہے ہیں ،اجنبیت کی دیواریں منہدم ہورہی ہیں ،اس کی خدمات اور جذبے کی لگن کا اعتراف ہونے لگا ہے،تعاون و اشتراک کے دھاگے مضبوط ہورہے ہیں ،مختلف جماعتوں اور مسلکوں کے درمیان قربتیں اور بڑھ رہی ہیں یہ ملت کے اتحاد و یکجہتی کے لیے بہت خوش آئند ہے
ایک بات یہ نوٹ کی گئی کہ زمینی سطح پر لوگوں کی اکثریت معاملہ کی نزاکت سے ناواقف ہے ،وقف ہر نا کے برابر معلومات ہے ،بڑے پیمانے پر کام کی ضرورت ہے ،جلسوں جلوسوں شورو شرابہ کا عادی بنادیا گیا ہے اس لیے محنت اور استقلال کا جذبہ پروان نہیں پاسکا ،اس کو پوری ملت بھگت رہی ہے
اس ورکشاپ کی نظامت پرویز عالم نے بخوبی انجام دی ،جبکہ معروف عالم دین مولانا محمد میاں نے تذکیر دلپذیر کی ،بہت مدھم لہجہ میں پر اثر تذکیر جو سیدھے دل میں اتر جائے ـ جماعت اسلامی یوپی ویسٹ کے سکریٹری وہاب الدین نے اوقاف کو درپیش چیلنجوں ہر روشنی ڈالی ،ملی فورم کے کنوینر اور اس ورکشاپ کے بھی کنوینر اسد لودھی نے مختصراً سب کا شکریہ ادا کیاـ اس موقع کئی نوجوانوں اور بزرگوں نے وقف اندراج کے لیے اپنی رضاکارانہ خدمات کی پیشکش کی ،ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں جنھوں نے اہم رول ادا کیا ان میں فاروق جمال ایڈوکیٹ کنوینر اے پی سی آر سنبھل، عاطف اسرائیلی صدر زیڈ سی آئی سنبھل، حافظ محمد فیصل کوآرڈینیٹر سنبھل (وقف بورڈ)، عدنان صدیقی ، فیضان عالم، خالد حمزہ، احتشام، ۔ چودھری شرف علی خان ، چوہدری ذیشان، عمران قریشی صاحبان وغیرہ قابل ذکر ہیں مولانا محمد میاں کی دعا ہر پروگرام کا اختتام ہوا ـ مقامی امیر جماعت اور ناظم ضلع برادرم افتخار علی خاں ورکشاپ کو بامقصد بنانے میں پیش پیش رہے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سپریم کورٹ ٹیرر فنڈنگ سماعت
خبریں

خزانہ کھولیں، اسپیشل کورٹ قائم کریں…’ سپریم کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران حکومت سے یہ کیوں کہا؟

21 جنوری
سناتن دھرم ہیٹ اسپیچ فیصلہ
خبریں

سناتن دھرم پر تبصرہ ہیٹ اسپیچ ہے: مدراس ہائی کورٹ، اور دیگر زہریلے بیان؟

21 جنوری
Supreme Court Hate Speech Case
خبریں

سپریم کورٹ نے ہیٹ اسپیچ کے مقدمات کا فیصلہ محفوظ کر لیا، بیشتر درخواستیں بند کر دیں۔پوری بحث پڑھیں

21 جنوری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Evening News Brief

ایوننگ نیوز: اختصار کے ساتھ

دسمبر 28, 2025
Trump Iran Non-Military Targets

ٹرمپ کا ایران میں غیر فوجی اہداف نشانہ بنانے پر غور: امریکی میڈیا کا دعویٰ

جنوری 11, 2026
پرواز رحمانی تحریکی صحافت

پرواز رحمانی: تحریکی صحافت کے علمبردار

جنوری 10, 2026
طالبان افغان سفارت خانہ دہلی

طالبان سفارت کار نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کا چارج سنبھالیں گے، کیا ہیں اشارے ؟

جنوری 10, 2026
سپریم کورٹ ٹیرر فنڈنگ سماعت

خزانہ کھولیں، اسپیشل کورٹ قائم کریں…’ سپریم کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران حکومت سے یہ کیوں کہا؟

سناتن دھرم ہیٹ اسپیچ فیصلہ

سناتن دھرم پر تبصرہ ہیٹ اسپیچ ہے: مدراس ہائی کورٹ، اور دیگر زہریلے بیان؟

Supreme Court Hate Speech Case

سپریم کورٹ نے ہیٹ اسپیچ کے مقدمات کا فیصلہ محفوظ کر لیا، بیشتر درخواستیں بند کر دیں۔پوری بحث پڑھیں

India Bangladesh Minority Advice

بھارت اپنی اقلیتوں کا خیال رکھے،بنگلہ دیش کا ‘مشورہ’ جماعت اسلامی کا بی جے پی سے موازنہ کیا،

سپریم کورٹ ٹیرر فنڈنگ سماعت

خزانہ کھولیں، اسپیشل کورٹ قائم کریں…’ سپریم کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران حکومت سے یہ کیوں کہا؟

جنوری 21, 2026
سناتن دھرم ہیٹ اسپیچ فیصلہ

سناتن دھرم پر تبصرہ ہیٹ اسپیچ ہے: مدراس ہائی کورٹ، اور دیگر زہریلے بیان؟

جنوری 21, 2026
Supreme Court Hate Speech Case

سپریم کورٹ نے ہیٹ اسپیچ کے مقدمات کا فیصلہ محفوظ کر لیا، بیشتر درخواستیں بند کر دیں۔پوری بحث پڑھیں

جنوری 21, 2026
India Bangladesh Minority Advice

بھارت اپنی اقلیتوں کا خیال رکھے،بنگلہ دیش کا ‘مشورہ’ جماعت اسلامی کا بی جے پی سے موازنہ کیا،

جنوری 21, 2026

حالیہ خبریں

سپریم کورٹ ٹیرر فنڈنگ سماعت

خزانہ کھولیں، اسپیشل کورٹ قائم کریں…’ سپریم کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران حکومت سے یہ کیوں کہا؟

جنوری 21, 2026
سناتن دھرم ہیٹ اسپیچ فیصلہ

سناتن دھرم پر تبصرہ ہیٹ اسپیچ ہے: مدراس ہائی کورٹ، اور دیگر زہریلے بیان؟

جنوری 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN