موریہ دور (300 قبل مسیح) میں چانکیہ نامی شخص کے وجود یا چندرگپت موریہ کی تاج پوشی میں اس کی رہنمائی کا کوئی تاریخی ثبوت نہیں ملتا۔ دستیاب بیانیہ یا کتھا بعد میں بدھ مت-جین گرنتھوں اور مدرا راکھشس جیسے ڈراموں پر مبنی ہے، جو 500 عیسوی یعنی 700 سال بعد تحریر کیا گیا تھا۔ بدھسٹوں نے اشوک کو بدھسٹ چیمپئن کے طور پر پیش کیا۔ جینوں نے چندرگپت کو ایک جین پیروکار کے طور پر پیش کیا جو کرناٹک میں اپواس سے مرنے والا بتایا ـ برہمنوں نے جواب میں یا ردعمل کے طور پر چانکیہ کو برہمن وزیر کے طور پر پیش کیا، اور اسے ارتھ شاستر کے مصنف کوٹلیہ سے جوڑ دیا۔ آج، یہ حقیقت کے طور پر قبول کیا جاتا ہے. چانکیہ کتھا بھارتی حب الوطنی کی ایک شکل ہے، جس میں ذات پات کی بالادستی ہے – ایک برہمن اسکالر جو بدعنوانی کا خاتمہ کرتا ہے اور ایک "منصفانہ” سلطنت قائم کرتا ہے۔ برہمن حکمت نے ہمیشہ شاہی طاقت کی رہنمائی کی ہے۔ مقبول تخیل میں، یہ ہوشیاری اور حقیقت پسندی کی قومی علامت بن گئی۔
چانکیہ کوئی دستاویزی شخصیت نہیں ہے، بلکہ ایک آسان افسانہ ہے جو برہمن کو کرم کانڈ سے اقتدار کے مرکز تک پہنچاتا ہے۔ مذہب طاقت چاہتا ہے۔ "چانکیہ نیتی” ایک لازوال فن ہے۔ اس نے تاجر-سپاہی-کسان اتحاد پر پجاری کو ترجیح دی۔ یہ "حکمت عملی” ہتھکنڈوں کی پوجا کرتی ہے، اداروں، وسائل اور جغرافیہ کی تشریح کی نہیں۔ موجودہ حکومت ماضی سے لکیر کھینچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
(نیو انڈین ایکسپریس میں شائع مضمون کا اختصار )








