سوپور:دہلی بلاسٹ کے بعد وادی بھر میں ہائی الرٹ جاری ہے۔ پولیس و سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھاپہ مار کاروائیاں، قومی شاہراہوں پر تلاشی اور مشکوک افراد کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے
اسی سلسلہ کے تحت جموں کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی کے خلاف ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے ضلع بھر میں 200 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے جماعتِ اسلامی کے ارکان اور ان کے قریبی ساتھیوں کے گھروں اور دیگر مقامات پر مارے گئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ چار دنوں کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں 400 سے زیادہ محاصرہ اور تلاشی کارروائیاں (CASOs) انجام دیے گئے، جو اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs)، جے کے این او پی ایس (JKNOPs)، ان مقامات پر جہاں ماضی میں جھڑپیں ہوئیں اور سرگرم یا ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئیں۔ ان کارروائیوں کے دوران تقریباً 100 لوگ حراست میں لیے گئے جن سے سے پوچھ گچھ کی گئی، ان میں سے کئی کو پابند ضمانت کیا گیا اور بعض کو انسدادِ تخریب کاری قوانین کے تحت ضلع جیل مٹن، اننت ناگ منتقل کیا گیا۔
چھاپوں کے دوران پولیس نے قابلِ اعتراض مواد اور ڈیجیٹل آلات ضبط کیے، جب کہ متعدد جماعتِ اسلامی ارکان سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں پابند کیا گیا تاکہ دہشت گردی میں معاون نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے۔ سوپور میں جماعت اسلامی کے نیٹ ورک کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن؛ 30 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے، مجرمانہ مواد قبضے میں لے لیا گیا۔ بارہمولہ کے سوپور میں بڑی کارروائی
قبل ازیں کی خبر کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں ایک بڑی مربوط کارروائی میں، سوپور پولیس نے آج ضلع سوپور میں متعدد مقامات پر تلاشی کارروائیوں کا ایک سلسلہ چلایا، جس میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) کے تحت ممنوعہ کالعدم تنظیم جماعت اسلامی (JeI) سے منسلک افراد اور احاطے کو نشانہ بنایا گیا۔
آپریشنز کے دوران، ایک قابل ذکر مقدار میں مجرمانہ مواد، بشمول دستاویزات، ڈیجیٹل گیجٹس اور ممنوعہ تنظیم سے تعلق رکھنے والا پرنٹ شدہ مواد، برآمد کیا گیا اور تفصیلی جانچ پڑتال کے لیے ضبط کیا گیا۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا پتہ لگانے کے لیے متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ دو کچھ روز قبل دہلی کے لال قلعہ کے قریب کار بم دھماکے کے بعد، ملک بھر میں سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔ اس واقعے کے بعد کشمیر کے کئی اضلاع میں بھی پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے چھاپے مارے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، دہلی دھماکے کی تحقیقات میں بعض شواہد کشمیر کے چند مشتبہ روابط کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ سورس:سی ٹی وی بھارتخ








