تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر ریونت ریڈی نے ہندو دیوی دیوتاؤں کے حوالے سے اسا بیان دیا ہے۔ جس نے سیاسی تنازعہ کو جنم دیا ہے۔ یہ جے پی نے سوال کیا کہ کی انہوں نے اسلم اپنا لیا ہے کانگریس کے ایک پروگرام میں ریونت نے ہندو دیوی دیوتاؤں کی ان گنت تعداد پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ تین کروڑ میں سے سب کا اپنا بھگوان ہے۔
ہر ایک کے لیے الگ الگ بھگوان
سی ایم ریونت نے کہا، "ہندو دھرم میں کتنے دیوتا ہیں؟ تین کروڑ؟ کیوں؟ جو غیر شادی شدہ ہیں، ان کے لیے ہنومان ہے، دو بار شادی کرنے والوں کے لیے الگ ابھگوان ہیں۔ شراب پینے والوں کے لیے ایک اور بھگوان ہے۔ یلما، پوچما، اور مائسما جو چکن کھاتے ہیں، ان کا اپنا بھگوان ہوتا ہے۔ جو دال چاول کھاتے ہیں ان کے الگ بھگوان ہیں ،ہے نا ،سبھی طرح کے دیوتا”
انہوں نے مزید کہا، "کوئی کہتا کہ میں بھگوان بالاجی کی بھکتی کروں گا، کوئی کہتا ہے کہ میں ہنومان کی پوجا کروں گا، کوئی کہتا ہے کہ نہیں، میں آیپا سوامی کی دیکشا لوں گا، کوئی کہتا ہے کہ میں شیو کی آرادھنا کروں گا۔ ہم یہ سب ہم دیکھ رہے ہیں نا۔
بی جے پی وی ایچ پی آگ بگولا
کانگریس کے ایک پروگرام میں ریونت ریڈی نے ہندو دیوتاؤں کے بارے میں جو کہا اس پر بی جے پی اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) ناراض ہیں۔ بی جے پی ریونتھ ریڈی کے خلاف احتجاج کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جبکہ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے چیف منسٹر سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کے سابق لیڈر اور موجودہ ایم ایل اے راجہ سنگھ نے سوال کیا ہے کہ کیا ریونت ریڈی نے اسلام قبول کیا ہے؟








