اردو
हिन्दी
ستمبر 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی فساد2020: پانچ مسلم نوجوان باعزت بری، عدالت کا پولس پر سخت تبصرہ

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دہلی فساد 2020 عدالتی فیصلہ
22
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*صدر جمعیۃمولانا محمود اسعد مدنی نے وکلاء کی جدوجہد کی ستائش کی
*۔جمعیۃ کی قانونی پیروی سے اب تک سو سے زائد افراد باعزت بری ۔*

نئی دہلی۲۰؍ دسمبر دہلی کی ایک عدالت نے شمال مشرقی دہلی فسادات 2020کے دوران آتش زنی اور ہنگامہ آرائی کے الزامات میں گرفتار پانچ افراد کو باعزت بری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی پولیس نے معاملے کی تفتیش مشینی انداز میں کی اور ملزموں کو جھوٹے طور پر پھنسا کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ کیس حل کرلیا گیا ہے۔عدالت کے اس تبصرے نے دہلی پولس کے کام کاج پر ایک بار سے سوال کھڑا کردیا ہے۔
کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے 11 دسمبر کو جاری اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات کو کسی بھی معقول شک سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس لیے ان کو باعزت بری کیا جاتا ہے۔ بری کیے گئے ملزمان میں عبد الستار، عارف، محمد خالد، حنین اور تنویر علی عرف گلو شامل ہیں۔ ان میں محمد خالد اور تنویر عرف گلو کے مقدمات کی پیروی صدر جمعیۃعلماءہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ سلیم ملک کررہے تھے ۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے کی گئی تفتیش پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک عوامی گواہ (PW-4) کی واحد گواہی، جبکہ دیگر دو گواہوں کو ناقابلِ اعتبار قرار دیا جاچکا ہو، کسی بھی صورت میں ملزمان کو سزا دینے کے لیے کافی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی آر کے مطابق، پانچوں افراد پر الزام تھا کہ انھوں نے 24 فروری 2020 کوبھجن پورہ علاقے میں ایک پیٹرول پمپ اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگائی۔ اسی واقعے کے دوران ترون نامی شخص، جو موٹر سائیکل میں پٹرول بھرانے آیا تھا، مبینہ طور پر ایک نامعلوم ہجوم کے حملے میں زخمی ہوگیا تھا، جس کی شکایت بھی اسی ایف آئی آر میں نتھی ہے۔بری کیے گئے ملزمان کو تقریباً ایک سال بعد جنوری اور فروری 2021 کے دوران چند گواہوں کی شناخت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ترون کے زخمی ہونے سے متعلق جمعیۃ علماء ہند کے وکیل کے مؤثر بحث و مباحثہ کے نتیجے میں عدالت نے استغاثہ کے موقف پر بھی شک کا اظہار کیا۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ پٹرول پمپ کے ایک ملازم گواہ کے مطابق تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد دوپہر 12:30بجے ہی پٹرول پمپ کو بند کر دیا گیا تھا، جبکہ استغاثہ کے مطابق ترون کودوبجے کے قریب زخمی کیا گیا۔عدالت نے مزید کہا کہ ترون کے والد کے بیان کے مطابق ترن پٹرول پمپ کے بجائے بھجن پورہ چوک پر ملاجو پیرول پمپ سے کافی دور ہے۔
فیصلہ آنے کے بعد اہل خانہ نے صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی، ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی اور قانونی امور کے انچارج مولانا نیاز احمد فاروقی سمیت جمعیۃ علماء ہند کے سبھی ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔دریں اثنا صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے ایڈوکیٹ سلیم ملک اور دیگر وکیلوں کی ستائش کی ہے ۔ واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند کی جد وجہد سے ہنوز سو سے زائد افراد باعزت بری ہوچکےہیں ۔ ابھی بھی ڈیرھ سو سے زائد مقدمات میں فیصلہ آنا باقی ہے ۔

ٹیگ: AcquittalDelhi riotsdelhi riots 2020news today

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
SIR Complete Guide Q&A

دور کریں الجھن اس خبر میں ہے SIR پر ہر سوال کا جواب

نومبر 26, 2025
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN