اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کنگ خان کے خلاف پھر نفرتی مہم، ہندتووادی کہہ رہے ہیں ‘غدار’ یہ ہے بہانہ

6 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Shah Rukh Khan Hate Campaign
2
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سنگیت سوم نے بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ایک کھلاڑی کو خریدنے پر غدار قرار دیا۔
آئی پی ایل ٹیموں کے لیے حال ہی میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی تھی، جس میں ان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان کو خریدا تھا۔بی جے پی کے رہنما نے اسی بات پر شاہ رخ کو "غدار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے غداروں کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔بی جے پی رہنما سنگیت سوم کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش سے ہے اور انہوں نے اپنی پارٹی کے ایک اجلاس کے دوران یہ بات کہیں، جس کا ویڈیو میڈيا کے مختلف فورم پر وائرل ہو رہا ہے۔ تاہم کانگریس پارٹی کے رہنما سریندر راجپوت نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود یہ ایک "غدار” پارٹی ہے۔تاہم کانگریس پارٹی کے رہنما سریندر راجپوت نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود یہ ایک "غدار” پارٹی ہے۔
بی جے پی رہنما نے اصل میں کیا کہا؟ 
ریاست اتر پردیش کی قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن سنگیت سوم نے بنگلہ دیش میں مبینہ طور پر "ہندوؤں اور اقلیتوں کے خلاف مظالم کا ذکر کرتے ہوئے، شاہ رخ خان پر بنگلہ دیشی کرکٹر کے خریدنے پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر اور بھارتی میڈیا اداروں نے بی جے پی رہنما کا جو ویڈيو شیئر کیا ہے اس میں بی جے پی کے رہنما خبردار کر رہے ہیں کہ اگر رحمان جیسے کھلاڑی کھیلنے کے لیے بھارت آتے ہیں تو، "ایئر پورٹ کے باہر قدم تک نہیں رکھ پائیں گے، یہ ہم دعوے کے ساتھ کہہ رہے ہیں۔”
واضح رہے کہ 16 دسمبر کو آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران شاہ رخ خان کی ٹیم نے بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو 9.2 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ بی جے پی رہنما نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا، "شاہ رخ خان جیسے غداروں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ جس طریقے کی غداری آپ دیش کے ساتھ کر رہے ہیں، تو آپ کو یہاں تک اگر کسی نے پہنچایا، تو ملک کے لوگوں نے پہنچایا ہے۔ آپ کو اگر پیسہ ملتا ہے تو یہاں کے دیش کے لوگوں سے ملتا ہے، لیکن آپ اسی پیسے سے دیش کے ساتھ غداری کرنے ہیں
سنگیت سوم نے مزید کہا، "آپ کبھی پاکستان کو چندہ دینے کی بات کرتے ہیں، کبھی رحمان جیسے کھلاڑیوں کو خریدنے کی بات کرتے ہیں۔ اب یہ اس ملک میں نہیں چلنے والا ہے۔ ان غداروں کے لیے دیش میں کوئی جگہ نہیں رہے گی، یہ میں بتا دینا چاہتا ہوں۔” 
انہوں نے دہلی سے متصل میرٹھ میں ایک عوامی تقریب کے دوران کہا، "ایک طرف بنگلہ دیش میں ہندو مارے جا رہے ہیں اور دوسری طرف آئی پی ایل میں بنگلہ دیشی کرکٹرز کو خریدا جا رہا ہے۔”ہندوؤں کے ایک سنت بابا دیو کی نندن ٹھاکر نے بھی رحمان کو خریدنے پر شاہ رخ خان پر  تنقید کی اور ان کی ٹیم کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ انہیں اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع نا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سناتن اور ہندوؤں کے عقیدت مندوں نے شاہ رخ کو ملک کا اسٹار بنایا ہے، پھر بھی ٹیم کے مالک نے، "اس بات پر غور کیے بغیر کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو مارا جا رہا ہے اور زندہ جلایا جا رہا ہے اور لڑکیوں پر حملہ کیا جا رہا ہے، بنگلہ دیشی کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔”  تاہم کانگریس پارٹی کے رہنما سریندر راجپوت نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود یہ ایک "غدار” پارٹی ہے۔انہوں نے این ڈی ٹی وی سے بات چیت میں کہا، "وہ شاہ رخ خان پر صرف اس لیے حملہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ ایک مسلمان ہیں۔”(ڈی ڈبلیو)

ٹیگ: BollywoodHate CampaignHindutvaIndia NewsShah Rukh Khansocial media controversyسوشل میڈیاشاہ رخ خانکنگ خاننفرتی مہمہندتوا

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ
خبریں

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

19 جون
میلونی ٹرمپ تنازع
خبریں

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

19 جون
مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday
خبریں

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

19 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

جون 19, 2026
ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN