اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

‘سب چنگاسی’ کیا مجبوری ہے بدرالدین اجمل کی

3 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ اداریے
A A
0
Badruddin Ajmal Statement Controversy
5
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گستاخی معاف: قاسم سید 
ہندوستان میں مسلمانوں کے سب سے زیادہ محفوظ ہونے کی گواہی دینے والے اے یو ڈی ایف کے صدر اور سابقہ الیکشن میں دس لاکھ سے زائد ووٹوں سے ہار کا ریکارڈ بنانے والے بدرالدین اجمل آخر اپنے وزیرِ اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کے آئے دن مسلم مخالف زہر میں بجھے بیانات پر چپ شاہ کا روزہ کیوں رکھے ہوئے ہیں یہ سوال ہر حساس شخص کے دل میں موجود ہے
لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آسام کے بنگالی مسلمانوں کے خلاف مہم اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ان کو ایسا بیان دینے کی کیا مجبوری تھی ؟،ان کی ‘مدر آرگنائزیشن’ نے سرزنش کیوں نہیں کی،،ایسا تو ہرگز نہیں ہوسکتا کہ بدرالدین اجمل کے بیان کو ‘ہائی کمان’ کی حمایت یا سرپرستی ہو کیونکہ وہ تو خود سپریم کورٹ چلی گئی ہےـ
وہیں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ یہ اور اس طرح کے بیانات کسی ‘مجبوری’ کا نتیجہ ہیں یا ‘ضرورت’ کا ـ رضاکارانہ ہیں یا دباؤ کا مرثیہ اس جیسے بیانات کسی زمانہ میں ٹھیک ہوتے ہوں گے مگر موجودہ وقت میں زخموں پر نمک چھڑکنا ہے،کیا یہ گواہی عوام کی عدالت میں قابل قبول ہے ؟
ہمانتا بسوا سرما کی زبان سے مسلسل ایسے جملے نکل رہے ہیں جو کسی ذمہ دار، منتخب آئینی عہدے دار کے نہیں بلکہ کسی نفرت انگیز مہم کے سپہ سالار کے لگتے ہیں: “غیر ملکی مسلمانوں” کو نکالنے کی بات،ان کو اذیت پہنچانے کی ترغیب، “زمین واپس لینے” کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنانا،آبادی، نسل اور مذہب کو سکیورٹی خطرہ بنا کر پیش کرنا،یہ سب کچھ کسی دور افتادہ ریاست میں نہیں، اسی آسام میں ہورہا ہے جہاں سے بدرالدین اجمل منتخب ہو کر آتے ہیں ـایسے ماحول میں اگر کوئی مسلمان لیڈر اسی آسام کی حدود میں یہ سرٹیفکیٹ دے کہ مسلمان سب سے زیادہ محفوظ ہیں، یسیاسی بقا کی قیمت پر سچ کی قربانی ہے ـ بدقسمتی سے، ۔یہ بیان دراصل ایک طرح کی پیشگی صفائی (pre-emptive submission) ہے:طاقت کے مرکز اور سسٹم کو یہ پیغام دینا کہ ہم مسئلہ نہیں ہیں، ہم شکایت نہیں کریں گے، ہم سوال نہیں اٹھائیں گے۔” حالا نکہ نفرت کی سیاست کو خوشامد سے کبھی مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔
جو طاقت مسلمانوں کو مسئلہ مان چکی ہو، وہ ان کے لیڈروں کے سرٹیفیکیٹ سے اپنا ذہن نہیں بدلتی ـ وہ صرف ان بیانات کو بطور ثبوت استعمال کرتی ہے کہ “دیکھئے، خود ان کے لیڈر کہہ رہے ہیں سب چنگاسی’ سب ٹھیک ہے۔” یہ جملہ مظلوم کے تحفظ میں نہیں، بلکہ ظلم کرنے والے کے بیانیے کے حق میں جاتا ہے۔
اگر مسلمان واقعی اتنے محفوظ ہوتے، تو یہ جملہ کہنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔یہ جملہ خود اس بات کا اعتراف ہے کہ عدمِ تحفظ اتنا واضح ہے کہ اسے
جھٹلانے کے لیے اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔
، سیاسی پسپائی اور خودسپردگی کی علامت ہے اور پسپائی وقتی سکون،مہلت تو دے سکتی ہے، مکمل اور مستقل تحفظ کبھی نہیں۔یہ اس پیرول کی طرح ہے جس کی مدت ختم ہونے کے بعد قیدی کو واپس سزا بھگتنے کے لیے آنا پڑتا ہے
یہ بیان احتجاج نہیں، درخواست ، سرٹیفیکیٹ ہے۔ا مزاحمت نہیں، سیاسی ری پوزیشننگ ہے۔،عالم دین کی جرات تو بہت دور یہ اخلاقی اور سیاسی دیوالیہ پن اور ووٹروں کے ساتھ بھدا مذاق ہے ـ

ٹیگ: Assam Politicsbadruddin ajmalIndia NewsPolitical controversyPublic Reactionآسام سیاستبدرالدین اجملتنازعہسیاسی بیان

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Waqf Board Questions
اداریے

اوقاف: کیا بورڈ کی سرپرستی میں ہم ایک اور جنگ ہارگئے؟

08 فروری
Hate Official Language Debate
اداریے

کیا نفرت سرکاری زبان بن گئی ہے؟

04 فروری
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role
اداریے

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

31 جنوری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN