اردو
हिन्दी
فروری 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اوقاف: کیا بورڈ کی سرپرستی میں ہم ایک اور جنگ ہارگئے؟

2 دن پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ اداریے
A A
0
Waqf Board Questions
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوٹوک: قاسم سید 
سوال شاید سخت ہے، تلخ بھی، مگر اس کے بغیر نہ سچ تک پہنچنا ممکن ہے اور نہ اپنی مسلسل اجتماعی لغزشوں کا احاطہ۔ آخر یہ کیسے ہوا کہ وقف جیسا حساس، تاریخی اور قانونی ادارہ، جسے مسلمانوں کی اجتماعی امانت ہونا چاہیے تھا، آج ریاستی اسٹیٹ) مداخلت اور داخلی کمزوریوں کے درمیان اس قدر بے بس دکھائی دیتا ہے کہ یہ سوال ازخود ابھرتا ہے کہ کیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی فعال ،بیدار مغز اور اوقاف پر جان نچھاور کرنے کا ہر دم ہر جلسے میں دم بھرنے والے
ایک اور لڑائ ہارگئے جسے جیتنے کا سچا عزم نظر ہی نہیں آیا ـ شاید لڑائی شروع ہی نہیں کی؟ بظاہر یہ قانونی معاملہ ہے، سیاسی مسئلہ ہے، اور ریاست و عدالت کا کھیل ہے، مگر اصل میں یہ قیادت، تیاری، اور اجتماعی شعور کی کمزوری کا استعارہ بن چکا ہے۔ ڈر،خوف، مصلحت، اندیشوں اور نعرے بازیوں(یاد کریں ایک سکریٹری بورڈ کا تواتر کے ساتھ دیا جانے والا جذباتی بیان جس پر کبھی تنبیہ نہیں کی گئی "تمہارے پاس اتنی گولیاں نہیں جتنے ہمارے پاس سینے ہیں,تمہاری گولیاں کم پڑ جائیں گی ہمارے سینے نہیں”) سے کوئی جنگ کبھی نہیں جیتی گئی اور جب قربانی کا وقت آیا تو یہی لوگ گھر کی کنڈی بند کرکے بیٹھ گئے
وقف کی لڑائی نئی نہیں۔ دہائیوں سے یہ احساس موجود تھا کہ ریاست وقف بورڈز کو آہستہ آہستہ اپنے ماتحت لا رہی ہے، کبھی قوانین کے ذریعے، کبھی انتظامی ترمیمات سے، اور کبھی بدعنوانی یا بدنظمی کے نام پر ادارے معطل کر کے۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ مسلمانوں نے اس ادارے کو جتنی بے توجہی، اندرونی غیر شفافیت اور بدترین سیاسی تقسیم کاری کا شکار بنایا، اس نے دشمنوں کا کام آسان تر کر دیا۔ سوال یہ نہیں کہ حکومت نے کن کن طریقوں سے قبضہ مضبوط کیا؛ سوال یہ ہے کہ مسلمانوں کی اجتماعی دانش کہاں تھی؟ مسلم پرسنل لا بورڈ، جو مسلمانوں کی اجتماعی آواز اور شرعی و سماجی حقوق کے لیے جہدوجہد کرتا ہے ، اس حقیقت کو بخوبی سمجھتا ہوگا کہ وقف صرف جائیداد کا معاملہ نہیں بلکہ طاقت، شناخت اور ادارہ جاتی مستقبل کا مسئلہ ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ صرف پریس کانفرنسوں،بڑے بڑے جلسوں سے وقف کی زمینیں، اوقاف کی وقفیت اور اداروں کی خودمختاری محفوظ نہیں رہ سکتی ـافسوس کی بات ہے کہ بورڈ کے اندر موجود مکتبہ فکر کی تقسیم، مسلکی حساسیت، شخصی وجماعتی گروہ بندی ، نجی اثرورسوخ کی کشمکش اور کریڈٹ کی لڑائی نے اس کے اجتماعی کردار کو کہیں نہ کہیں متاثر کیا ہے۔ وقف جیسے بڑے مسئلے کو بھی اسی داخلی کمزوری کا سامنا ہوا—کوئی مشترکہ لائحۂ عمل نہیں، کوئی واضح قانونی اسٹریٹجی نہیں، اور نہ ہی عوام میں کوئی مضبوط اعتماد سازی۔ نتیجہ یہ کہ حکومت اپنےبیانیے کے ساتھ آگے بڑھتی رہی، عدالتیں اپنے راستے پر چلتی رہیں، اور ہم اپنی روایتی سستی اور باہمی تحفظات کے خول میں مقید رہے۔
یہ بھی سچ ہے کہ وقف کے نام پر اندرونی بدعنوانی کے ایسے شواہد موجود رہے ہیں جنہوں نے مسلمانوں کی اخلاقی زمین کمزور کی۔ حکومت جب اصلاحات کی بات کرتی ہے تو مسلمانوں کے پاس جواب میں کوئی بے داغ ریکارڈ نہیں ہوتا، اور بورڈ اس بداعتمادی کو صاف کرنے کے لیے بھی کوئی عملی کوشش نہیں کرتا۔ یوں ریاست آسانی سے یہ بیانیہ قائم کر لیتی ہے کہ "یہ ادارے خود نہیں سنبھل سکتے”، ہماری طرف سے اس کا جواب صرف جذباتی جملوں سے دینے کی کوشش ہوتی ہجو ظاہر ہے کہ حقیقت بدل نہیں سکتے۔
تو کیا ہم بورڈ کی قیادت میں واقعی ایک اور لڑائی ہار گئے؟ یا یہ لڑائی ہم سب نے اجتماعی طور پر ہاری؟ اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ ہار اُس دن لکھ دی گئی تھی جب ہم ادارہ جاتی سیاست کو ذاتی سیاست کے تابع کر دیا، جب اجتماعی حقوق کے بجائے مصلحتوں کو ترجیح دی گئی، جب ہر مسئلے کا جواب محض بیان بازی سمجھ لیا گیا۔ وقف اس ملک میں مسلمانوں کی آخری بڑی اجتماعی امانتوں میں سے ایک ہمگر اس کی حفاظت کے لیے جتنا قانونی، سماجی، سیاسی اور بیانیاتی کام درکار ہے، اس کی جھلک ہمارے رویے میں نظر ہی نہیں آئی۔
یہ اداریہ کسی ایک ادارے پر فردِ جرم نہیں، بلکہ ایک اجتماعی آئینہ ہے۔ اگر آج بھی نہ جاگے، نہ نئے مزاج اور نئے ذہن کے ساتھ سامنے آئے، نہ قانونی ماہرین، پالیسی تھنک ٹینکس اور نوجوان قیادت کے ساتھ مل کر ایک منظم حکمت عملی تیار کی تو آنے والے برسوں میں ہار صرف وقف تک محدود نہیں رہے گی۔ پھر مدرسے ہوں گے، پھر پرسنل لاز ہوں گے، پھر شناختی ادارے ہوں گاور ہر بار سوال یہی گونجے گا: کیا ہم ایک اور لڑائی ہار گئے؟
سوال کا جواب صرف بورڈ کو نہیں بلکہ پوری قوم کو دینا ہوگا۔اس لیے کہ صرف بورڈ کو ہی ہر جرم کا ذمہ دار قرار دینا مبنی بر انصاف نہیں ـ

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Badruddin Ajmal Statement Controversy
اداریے

‘سب چنگاسی’ کیا مجبوری ہے بدرالدین اجمل کی

06 فروری
Hate Official Language Debate
اداریے

کیا نفرت سرکاری زبان بن گئی ہے؟

04 فروری
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role
اداریے

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

31 جنوری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Form 7 Voter Deletion Allegations UP

فارم 7 کے ذریعے "مخصوص”ووٹروں کے نام حذف کرانے کے الزامات کی یوپی میں باڑھ، الیکشن کمیشن خاموش

Madani Trust Land Probe Uttarakhand

اتراکھنڈ:مولانا محمود مدنی کے ٹرسٹ اراضی کیس کی جانچ پڑتال شروع، سی ایم دھامی نے رپورٹ طلب کرلی۔

Shabana Mahmood UK PM Possibility

شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی مسلم وزیراعظم ہوسکتی ہیں ؟

Bangladesh Jamaat Claim Power Rise

ہم اقتدار کی دہلیز پر کھڑے ہیں جبکہ کل تک ہمیں —-بنگلہ دیش جماعت اسلامی کا دعویٰ

Form 7 Voter Deletion Allegations UP

فارم 7 کے ذریعے "مخصوص”ووٹروں کے نام حذف کرانے کے الزامات کی یوپی میں باڑھ، الیکشن کمیشن خاموش

فروری 10, 2026
Madani Trust Land Probe Uttarakhand

اتراکھنڈ:مولانا محمود مدنی کے ٹرسٹ اراضی کیس کی جانچ پڑتال شروع، سی ایم دھامی نے رپورٹ طلب کرلی۔

فروری 10, 2026
Shabana Mahmood UK PM Possibility

شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی مسلم وزیراعظم ہوسکتی ہیں ؟

فروری 10, 2026
Bangladesh Jamaat Claim Power Rise

ہم اقتدار کی دہلیز پر کھڑے ہیں جبکہ کل تک ہمیں —-بنگلہ دیش جماعت اسلامی کا دعویٰ

فروری 10, 2026

حالیہ خبریں

Form 7 Voter Deletion Allegations UP

فارم 7 کے ذریعے "مخصوص”ووٹروں کے نام حذف کرانے کے الزامات کی یوپی میں باڑھ، الیکشن کمیشن خاموش

فروری 10, 2026
Madani Trust Land Probe Uttarakhand

اتراکھنڈ:مولانا محمود مدنی کے ٹرسٹ اراضی کیس کی جانچ پڑتال شروع، سی ایم دھامی نے رپورٹ طلب کرلی۔

فروری 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN