اردو
हिन्दी
اپریل 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی فسادات :9 افراد باعزت بری, جمعیت کی کوششیں رنگ لائیں

4 منٹس پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Delhi Riots Acquittal News
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے وکلاء کی قانونی جدوجہد کی ستائش کی*
*جمعیۃ کی کوششوں سے اب تک 125 افراد باعزت بری

نئی دہلی 3 اپریل: شمال مشرقی دہلی فسادات 2020 سے متعلق ایک اہم مقدمہ میں دہلی کی ایک عدالت نے 9 افراد کو باعزت بری کر دیا ہے۔ 30مارچ کو ایڈیشنل سیشن جج جسٹس پروین سنگھ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ استغاثہ کا مقدمہ چند کلیدی گواہوں کے بیانات پر قائم تھا، لیکن ان بیانات میں وقت، مقام اور ملزموں کی شناخت کے حوالے سے نمایاں تضادات پائے گئے جس کی بنیاد پر تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا جاتا ہے۔
عدالت نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ بعض گواہوں نے انووا کرسٹا گاڑی پر حملے اور ’ رائل موٹرز‘کی دکان کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کے مقام، وقت اور اپنی موجودگی کے بارے میں متضاد، بلکہ بعض مقامات پر گمراہ کن بیانات دیے۔ فاضل جج نے یہاں تک کہا کہ بعض گواہوں نے ان معاملات میںجھوٹی شہادت دی ہے۔
یہ مقدمہ سال 2020 میں دیال پور تھانے میں درج ایک ایف آئی آر سے متعلق ہے جس میں 24 فروری 2020 کے فسادات کے دوران چاند باغ علاقے میں پیش آنے والے متعدد واقعات شامل تھے۔ مقدمے میں شاہ عالم، راشد سیفی، محمد شاداب، حبیب، عرفان، سہیل، سلیم عرف آشُو، ارشاد اور اظہر عرف سونو نامزد تھے، جنہیں عدالت نے تمام الزامات سے بری کر دیا۔اس مقدمہ میں ملزمان ارشاد اور حبیب کی قانونی پیروی جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سینئر وکیل ایڈوکیٹ سلیم ملک نے کی۔
واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کے وکلا کی ٹیم زیر نگرانی مولانا نیاز احمد فاروقی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند دہلی فسادات سے متعلق 267 ٹرائل مقدمات میں قانونی پیروی کر رہی ہے، جن میں اب تک 125 افراد باعزت بری ہو چکے ہیں ۔ ازیں قبل دہلی فسادات میں ریلیف اور بازآبادکاری کے کاموں کی نگرانی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی انجام دے رہے تھے۔صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمود اسعد مدنی نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وکلاء کی قانونی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ انصاف کی بالادستی کے لیے جمعیۃ علماء ہند اپنی قانونی خدمات جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔

ٹیگ: Delhi riotsdelhi riots newsJamiat Ulema Hind

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Iran US Aircraft News
خبریں

ایران نے ایک اور امریکی طیارہ مار گرایا، پائلٹ بھی پکڑلیا, وائٹ ہاؤس ۔ نےتصدیق کردی

03 اپریل
LPG Crisis Workers Crowd News
خبریں

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

31 مارچ
Chechen Forces Iran War News
خبریں

چیچن فوجی یونٹس امریکہ کے خلاف ایران میں لڑنے کے لیے تیار: رپورٹس

31 مارچ
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN