نئی دہلی : (ایجنسی)
حال ہی میں فیس بک ، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہو گئی تھی۔ اب Gmailکی سروس کام نہیں کررہی ہے ۔ بھارت کے کئی حصوں میں لوگ گوگل کی اس فری میل سروس کو ایکسس نہیں کر پارہے ہیں۔ Gmailیوزرس نہ تو میل سینڈ کر پا رہے ہیں اور نہ ہی انہیں کوئی میل مل پا رہاہے ۔
انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والی سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 68 فیصد لوگوں نے رپورٹ کیا ہے کہ انہیں ویب سائٹ ایکسس کرنے میں دشواری آر ہی ہے ۔ 18 فیصد یوزرس نے سرور کنکشن کو رپورٹ کیا جبکہ 14 فیصد یوزرس کو لاگ ان میں دشواری آ رہی ہے ۔
اس کے بارے میں لوگ ٹوئٹر پر بھی رپورٹ کررہےہیں ۔ لوگ #gmaildownکے ساتھ ٹویٹ کررہےہیں ۔ کمپنی نے ابھی تک آؤٹیج کی وجہ نہیں بتائی ہے ۔ بھارت کے کئی حصوں میں یوزرس Gmailکے ڈاؤن رہنے کی شکایت کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا جوائنٹ فیس بک بھی آؤٹیج کا شکار بنا تھا۔ فیس بک کے ساتھ وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام بھی 6 گھنٹے سے زیادہ ڈاؤن رہا تھا ۔ گزشتہ ہفتہ میں یہ دو بار ڈاؤن ہو گیا تھا ۔







