دہرادون ایجنسی
اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے، پشکر سنگھ
دھامی حکومت نے منگل کو متنازعہ چار دھام دیوستھانم بورڈ بل کو واپس لینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ اعلان دہرادون میں نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئےکیا
دھامی نے ٹویٹر پر لکھا، "دیو ستھان ہمارے لئے سب سے اہم رہے ہیں۔ ہم عقیدے کے ان مراکز میں صدیوں پرانے روایتی نظام کا احترام کرتے ہیں، ہماری حکومت نے وسیع غور و خوض کے بعد دیوستھانم بورڈ ایکٹ کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ,انہوں نے مزید کہا، "میں تمام یاتریوں ، پجاریوں، ہمارے پروہتوں، حق پرستوں اور چاردھام سے وابستہ تمام طبقات کا اس موضوع پر اپنی تجاویز کا اظہار کرنے کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔”