لکھنؤ: اترپردیش میں ریاستی الیکشن کی دستک کے ساتھ ہی بی جے پی نے فرقہ وارانہ کارڈ کھیلنا شروع کردیا ہے اور متنازع مسأئل اٹھانے شروع کردیے ہیں
ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے یوپی قانون ساز اسمبلی انتخابات سے پہلے بڑا اعلان کیا ہے۔ کیشو پرساد موریہ نے زی نیوز سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ایودھیا ہماری ہوئ، اب کاشی-متھرا کی باری ہے۔
یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایودھیا میں بھگوان رام للا کے عظیم مندر کی تعمیر سے عقیدت مند خوش ہیں۔ جیسا کہ ہم تحریک کے دوران نعرے لگاتے تھے کہ ایودھیا ہماری ہے اب کاشی-متھرا کی باری ہے کاشی اور متھرا دونوں ہمارے ہیں۔ کاشی میں کاریڈور بنایا گیا ہے۔ اب کرشن جنم بھومی کی باری ہے۔ یہ سب کام وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اور عوام کے آشیرواد سے ہو رہا ہے۔