اردو
हिन्दी
اپریل 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امیر جماعت اسلامی ہند کا مولانا غلام محمد وستانویؒ کے انتقال پر اظہار تعزیت کہا، ہمہ جہت خدمات  ہمیشہ یاد رہیں گی

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
95
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:مولانا غلام محمد وستانویؒ کے انتقال کی خبر پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت، اس نازک وقت میں ملت اسلامیہ ہند کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے۔ ان کے انتقال سے ہم ایک مخلص خادمِ قرآن، باکمال منتظم، دینی و عصری تعلیم کے ممتاز ماہر، اور صاحبِ بصیرت عالم دین سے محروم ہو گئے ہیں۔ قوموں کی ترقی میں ادارہ سازی اور حسنِ انتظام کی صلاحیت کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور مولانا وستانویؒ کی شخصیت اس وصف کا درخشاں نمونہ تھی۔ انہوں نے نہ صرف گوناگوں چیلنجوں کا حکمت و جراءت سے سامنا کرتے ہوئے متعدد دینی و عصری تعلیمی ادارے قائم کیے، بلکہ اپنے سلیقے، دور اندیشی اور حسن انتظام سے انہیں قلیل عرصے میں معیاری اداروں کی صف میں لا کھڑا کیا۔ دینی و عصری علوم کے امتزاج کی باتیں ملت کے مختلف حلقوں میں مسلسل ہوتی رہی ہیں لیکن اس کا جو کامیاب اور مؤثر تجربہ آپ کی سرپرستی میں ہوا، وہ ملک میں اپنی مثال آپ ہے۔
مختلف پروفیشنل علوم میں دینی تربیت اور کردار سازی کے ساتھ ماہر افراد کی تیاری ملت کی ایک اہم ضرورت ہے۔ آپ نے اس دیرینہ خواب کو بھی ممکن کردکھایا۔ مولانا مرحوم ایک عملی شخصیت کے مالک تھے، وقت کے تقاضوں اور ضروریات کو بخوبی سمجھتے تھے اور انہیں توازن، اعتدال اور حکمتِ عملی کے ساتھ پورا کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے تھے۔ اپنی ان متنوع صلاحیتوں کو جس استقامت، اخلاص اور ایثار کے ساتھ انہوں نے ملت کی خدمت اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے استعمال کیا، وہ یقیناً انہیں ملت کے عظیم محسنوں کی صف میں شامل کرتا ہے۔
امیر جماعت نے مزید کہا  کہ مولانا وستانویؒ اتحادِ ملت کے سچے داعی اور مضبوط نقیب تھے۔ وہ تمام مکاتبِ فکر کی نمائندہ شخصیات سے قریبی تعلقات رکھتے تھے اور ان کی دینی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ امیر جماعت نے مولانا مرحوم سے اپنے ذاتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’ ان سے میرے روابط اس دور سے ہیں جب میں ’ایس آئی او‘ کا صدر تھا۔ ہماری دعوت پر وہ ’ایس آئی او‘ کے بعض پروگراموں میں بھی تشریف لائے تھے اور  بصد شفقت اپنے ادارے کا دورہ و معائنہ بھی کرایا تھا۔ نوجوانوں کی سرپرستی، حوصلہ افزائی اور خرد نوازی ان کی ہمہ جہت شخصیت کی ایک نمایاں خصوصیت تھی۔‘‘ آخر میں، امیر جماعت نے مرحوم کے اہل خانہ بالخصوص محترم دوست جناب حذیفہ وستانوی سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی بے مثال خدمات کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے، ان کے عظیم مشن کے تسلسل کا سامان فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

ٹیگ: AmeerJamaat-e-Islami Hind،condolences،Maulana Ghulam Muhammad Vastanvi،passing away

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Humayun Kabir Owaisi Video Row
خبریں

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

10 اپریل
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ
خبریں

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

10 اپریل
UGC Vande Mataram News
خبریں

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

10 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
Abdullah Salim Qasmi Apology News

مولاناُعبداللہ سالم قاسمی لنگڑاتے ہوئے تھانے پہنچے، نازیبا بیان کے لئے ہاتھ جوڑکر معافی مانگی، ویڈیو سامنے آیا

مارچ 31, 2026
LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

مارچ 31, 2026
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

مارچ 31, 2026

حالیہ خبریں

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN