بدھ کے روز ہونے والے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی نے ویسٹ ورجینیا اور اوہایو ریاستوں میں ڈیموکریٹ پارٹی پر فتح حاصل کر لی ہے۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ ایوان نمائندگان میں کس جماعت کو اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ فی الوقت ایوان میں ریپبلکن جماعت کو معمولی فرق سے برتری حاصل ہے۔
امریکی چینلوں NBC اور FOX News کی توقعات کے مطابق ریپبلکنز نے اوہایو ریاست سے امریکی سینیٹ کی وہ نشست جیت لی جو ڈیموکریٹس کے پاس تھی۔ یہاں ریپبلکن بیرنی مورینو نے ڈیموکریٹ شیروڈ براؤن کو شکست دی جو 2007 سے اس منصب پر کام کر رہے تھے۔ویسٹ ورجینیا ریاست میں ریپبلکن جم جسٹس نے ڈیموکریٹ سینیٹر جو مانچن کی نشست پر گلین الیوٹ کو شکست دی۔ مانچن کو نئی مدت کے لیے امیدوار نامزد نہیں کیا گیا تھا۔
امریکی سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹس کو انتہائی معمولی برتری (51 نشستیں بمقابلہ 49 نشستیں) حاصل ہے۔ اب کسی بھی نشست کے ریپبلکن پارٹی کے پاس جانے کی صورت میں ڈیموکریٹس کی اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی نژاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں، ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نے مشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہو گئے، ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الہان عمر منی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سےکامیاب ہوئیں،الہان عمر نے 76.37 فیصد ووٹ حاصل کیے