امریکی صدارتی انتخابات سے قبل کیے گئے ایک سروے میں امریکی ووٹرز کی بڑی تعداد نے انتخابات کے بعد تشدد بھڑکنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
واشنگٹن پوسٹ اور شار اسکول کی جانب سے 5 ہزار ووٹرز پر کیے گئے نئے سروے کے نتائج میں سامنے آیا کہ 57 فیصد ووٹرز سمجھتے ہیں کہ یا انہیں خدشہ ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے تو ان کے حامی تشدد پر اتر سکتے ہیں۔
31 فیصد ووٹرز کو کملا ہیرس کے ہارنے کی صورت میں تشدد بھڑکنے کا خدشہ ہے۔
سروے کے دوران دو تہائی ووٹرز کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ ہار جاتے ہیں تو وہ شکست قبول نہیں کریں گے، جبکہ تقریباً اتنی ہی تعداد میں ووٹرز کا خیال تھا کہ شکست کی صورت میں کملا ہیرس اپنی شکست قبول کر لیں گی۔
بیرن سینٹر فار جسٹس کی جانب سے کیے گئے ایک اور سروے میں امریکی انتخابی حکام کی جانب سے بھی انتخابات کے بعد تشدد کے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔
سروے میں 90 فیصد حکام نے کہا تھا کہ تشدد کے خدشات کی بنیاد پر ووٹرز، مقامی حکام یا انتخابی ڈھانچے کی سکیورٹی میں پہلے اضافہ کردیا گیا ہے۔