اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ’رن اوور‘ واقعے میں کم سے کم پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
تل ابیب کے شمال میں موساد کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک ٹرک نے بس اسٹیشن پر موجود لوگوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 20 فوجیوں سمیت 50 افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کرہلاک کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے شمال میں واقع گلیلوت بیس کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے کم از کم 5 افراد مارے گئےاسرائیلی پولیس نے کہا کہ وہ گلیلوت بیس کے قریب گھسنے والے شخص اور حملے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ حملہ آور مشرقی یروشلم سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات سےشبہ ہوتا ہے کہ یہ واقعہ یہودی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔
اسرائیلی چینل 13 نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے شمال میں ایک بس سٹیشن کے ساتھ ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں متعدد زخمی ہو گئے۔اسرائیلی واللا ویب سائٹ نے رپورٹ کیا کہ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ گیلوت بیس کے قریب رن اوور حادثے کے نتیجے میں ٹرک کے نیچے کچھ لوگ پھنس گئے تھے۔اسرائیلی ویب سائٹ 0404 نے اطلاع دی ہے کہ شمالی تل ابیب میں گیلوت چوراہے پر ایک بس سٹاپ پرمشتبہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد فورسزکو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردیا گیا تھا۔