دہلی ہائی کورٹ کے جج کے گھر کے قریب سے بھی جلے ہوئے نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ اس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں جلے ہوئے نوٹ نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ دہلی ہائی کورٹ کے ایک جج کے گھر سے بڑی مقدار میں جلے ہوئے نوٹ ملے ہیں۔
صفائی ملازم نے کیا کہا؟
صفائی کارکن اندراجیت نے کہا، ‘ہم اس دائرے میں کام کرتے ہیں۔ ہم سڑکوں سے کچرا اٹھاتے ہیں۔ ہم 4-5 دن پہلے یہاں کوڑا کرکٹ کی صفائی اور جمع کر رہے تھے جب ہمیں 500 روپے کے نوٹوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اسی روز ملے تھے اب ہمیں ایک دوٹکڑے اور ملے ہیں ۔ہمیں نہیں پتہ کہ آگ کہاں لگی ہم تو صرف کوڑا اکٹھا کرتے ہیں
صفائی کے کارکن سریندر نے کہا، ‘ہم کچرا اٹھانے والی ان گاڑیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، ہم کچرا جمع کرتے ہیں۔ ہمیں 500 روپے کے جلے ہوئے نوٹ ملے 4-5 دن ہوچکے ہیں۔ ہمارے پاس ابھی بھی کچھ ٹکڑے ہیں۔