میرٹھ:: اتر پردیش کے میرٹھ ضلع میں پولیس کے ساتھ تصادم کے بعد مبینہ طور پر گائے ذبح کرنے والے دہلی کے تین افراد کو گرفتار کیا گیا، ایک پولیس اہلکار نے جمعہ کو یہ بتایا۔پی ٹی آئی کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہی) راکیش کمار مشرا نے بتایا کہ پولیس نے ان کو جمعرات کی رات دیر گئے ایک انکاؤنٹر میں موانا تھانہ علاقہ میں شاہجہاں پور راگھانہ نہر کے قریب گرفتار کیا۔ ایک ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی، مشرا نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے 5 نومبر کو ٹگری گاؤں کے کھیتوں میں مبینہ طور پر تین بیلوں کو ذبح کیا تھا اور اس معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مشرا نے بتایا کہ جمعرات کی رات پولیس کی ایک ٹیم گاڑیوں کا معائنہ کر رہی تھی، اس دوران اس نے موٹر سائیکل پر سوار تین لوگوں کو روکنے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے رکنے کے بجائے مبینہ طور پر بھاگنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جب پولیس ٹیم نے ان کا پیچھا کیا تو انہوں نے مبینہ طور پر انہیں مارنے کرنے کے ارادے سے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی جس میں ایک ملزم بائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ دو اور لوگ گنے کے کھیت کی طرف بھاگنے لگے۔ مشرا نے مزید کہا کہ پولیس نے انہیں بھی گھیر لیا اور گرفتار کر لیا۔زخمی ملزم کی شناخت دہلی کے پہاڑ گنج کے رہنے والے آکاش کے طور پر کی گئی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے دیگر دو آلاش آکاش کے بھائی گوپال اور آلوک ہیں، جو اسی علاقے میں رہتے ہیں۔