نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی واضح برتری کے بعد دارالحکومت میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ ابھی سرکار بنی نہیں مگر احکامات دینے شروع کردیے ہیں ـ خبر ملی ہے کہ فتح کا راستہ صاف ہونے کے ساتھ ہی جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی جانب سے ایک اہم حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جس میں اعلیٰ افسران کو فوری طور پر دہلی سکریٹریٹ پہنچنے اور سرکاری دستاویزات و ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔جی اے ڈی کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری فائل، کمپیوٹر ہارڈ ویئر یا دیگر مواد کو اجازت کے بغیر سکریٹریٹ سے باہر نہ لے جایا جائے۔ یہ ہدایت تمام متعلقہ محکموں اور برانچوں کے افسران کو دی گئی ہے تاکہ سرکاری ریکارڈ، فائلوں اور الیکٹرانک ڈیٹا کو محفوظ رکھا جا سکے۔ اس ہدایت کا اطلاق نہ صرف سکریٹریٹ بلکہ وزارتی دفاتر اور کیمپ آفسز پر بھی ہوگا۔سیاسی ہلچل کے درمیان، دہلی سکریٹریٹ میں سرکاری ریکارڈ اور ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حکم کو متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق کا مقصد کسی بھی ریکارڈ کو غائب کرنے سے بچانا ہےانہیں خدشہ ہے کہ ان دستاویزات میں ہیر پھر کردیا جاسکتا ہے ـ