گوہاٹی ہائی کورٹ نے گولاگھاٹ ضلع کے ڈویانگ اور نمبرور ریزرو جنگلات میں رہنے والے خاندانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سات دنوں کے اندر زمین خالی کر دیں، جس کی آخری تاریخ اتوار مقرر ہے۔ ریاستی حکومت کو حکم کی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں جبری بے دخلی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔وہیں سرکار کو دراندازی روکنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے
یہ حکم پیر کو چیف جسٹس آشوتوش کمار اور جسٹس ارون دیو چودھری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جاری کیا۔ عدالت نے حکومت کو جنگلاتی علاقوں میں مستقبل میں تجاوزات کو روکنے کے لیے موثر نظام قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
یہ فیصلہ 74 افراد کی طرف سے دائر درخواستوں پر آیا جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بے دخلی کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا کہ نوٹس آسام لینڈ اینڈ ریونیو ریگولیشن، 1886، آسام لینڈ پالیسی، 2019، اور سپریم کورٹ کے 13 دسمبر 2024 کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔source:northeast today








