لکھنؤ:(یو آر کے بیورو)
معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ مولانا کلیم صدیقی کو چودہ دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ،جبکہ ان کے ساتھ گرفتار دیگر چار افراد کو دیر گئےچھوڑدیے جانے کی امید ہے۔
خصوصی نمائندے سے نوجوان مگر باصلاحیت فعال ایڈووکیٹ ابو بکر سباق نے لکھنؤ سے ’روزنامہ خبریں‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے یو پی اے ٹی ایس کے رویہ اور طریق کار پر سخت پھٹکار لگائی ،یہی نہیں اس نے مولانا کے ریمانڈ سے انکار کردیا اور چودہ دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔
انہوں نے بتایا کہ وکلا کی ٹیم کے مضبوط دلائل کو عدالت نے غور سے سنا۔ ایڈوکیٹ سباق نے بتایا کہ مولانا کلیم کے معاملے کو عمر گوتم کیس سے جوڑ دیا گیا ہے، اس لیے یہ تھوڑا لمبا چلے گا مگر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ۔ان شاءاللہ مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔