ڈھاکہ:23دسمبربنگلہ دیش میں محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت نے ایک بڑاقدم اٹھاتی ہوئے نحکومت ہند کو خط لکھا ہے۔ انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس خط میں بنگلہ دیش نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی واپسی یا حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں شیخ حسینہ کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔
بنگلہ دیشی ویب سائٹ ڈھاکہ ٹریبیون میں شائع رپورٹ کے مطابق امور داخلہ کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری نے کہا کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی وطن واپسی کے لیے وزارت خارجہ کو خط بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے یہ اطلاع ڈھاکہ میں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ہیڈ کوارٹر میں دی۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ اگست کے آخر میں بنگلہ دیش میں بغاوت کے بعد ہندوستان آئی تھیں۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیا انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے یا نہیں۔