اردو
हिन्दी
فروری 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بنگلہ دیش میں پھر ٹکراؤ کے اثار؟:”طلباء لیڈر نے کہا بی این پی نے چناؤ جیتنے کے لیے بھارت سے سانٹھ گانٹھ کی”

26 منٹس پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Bangladesh Tension BNP India Allegation
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلہ دیش کا سیاسی منظرنامہ ایک بار پھر الزامات اور جوابی الزامات کی لپیٹ میں آنے کا ساتھ ٹکراؤ کے اشارے دے رہا ہے ـطلبا لیڈروں کی جماعت این سی پی کے کنوینر اور اپوزیشن پارٹی کے چیف وہپ ناہید الاسلام نے الزام لگایا کہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے انتخابات میں بھارت اور عوامی لیگ کے ساتھ ملی بھگت کی۔ عوامی لیگ شیخ حسینہ کی پارٹی ہے اور بی این پی اس کی سخت مخالف رہی ہے۔
ناہید اسلام نے نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست کے لیے عوامی لیگ کو سیاسی طور پر دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے عوام کسی بھی ’’سیاسی بحالی‘‘ کی سازش کو قبول نہیں کریں گے اور جمہوری طریقے سے اس کی مزاحمت کریں گے۔
ناہید اسلام نے کہا کہ اگر حکومت عوامی لیگ کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر پارٹی کی تنظیم نو اور فعال کرنے کا عمل جاری رہا تو ان کی پارٹی وسیع پیمانے پر سیاسی مزاحمت کی کال دے گی۔
ناہید اسلام نے الزام لگایا کہ قائدین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے باوجود عوامی لیگ کے دفاتر ملک بھر کے مختلف اضلاع اور ذیلی اضلاع میں دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدام سیاسی حرکیات پر اثر انداز ہونے کی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔
ناہید نے انتخابی نتائج پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نتائج سے مایوس ہے اور انہیں "مشتبہ” پاتی ہے۔ ان کے مطابق انتخابی عمل میں مبینہ طور پر ہیرا پھیری کی گئی جس سے اصل مینڈیٹ متاثر ہوا۔
انتخابی عمل کی تحقیقات کا مطالبہ
ناہید اسلام نے کہا کہ جس طرح سے نتائج کا اعلان کیا گیا اس سے شفافیت اور انصاف پر سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے جمہوری نظام پر ووٹرز کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے پورے انتخابی عمل کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ناہید اسلام نے واضح کیا کہ ان کی جماعت جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ہر آئینی اور پرامن قدم اٹھائے گی۔ بنگلہ دیش کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ان الزامات نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور آنے والے دنوں میں سیاسی کشمکش میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ٹیگ: Bangladesh PoliticsBangladesh Tension BNP India AllegationBNP Controversy

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Trump 200% Tariff India Pakistan Claim
خبریں

ٹرمپ کا نیا شگوفہ: دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی اور ہند پاک جنگ رکوادی

20 فروری
Urdu Council Present Situation Review
خبریں

نیشنل کونسل فار پرموشن اردو لینگویج: موجودہ صورتِ حال اور اس کے ذمہ دار

20 فروری
Ramadan Food Medical Commercial Perspective
خبریں

رمضان کی آمد: اشیائے خوردونوش طبی و تجارتی نقطۂ نظر سے

20 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammad Deepak Statement Controversy

دیپک نے کہا مجھے خود کو "محمد دیپک” کہنے کا کوئی افسوس نہیں ہے

فروری 15, 2026
UGC Directive Sangh Programs Participation

تعلیمی ادارے سنگھ سے منسلک تنظیموں کے پروگرام میں شریک ہوں: یو جی سی کی ‘ہدایت’

فروری 15, 2026
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Trump 200% Tariff India Pakistan Claim

ٹرمپ کا نیا شگوفہ: دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی اور ہند پاک جنگ رکوادی

Bangladesh Tension BNP India Allegation

بنگلہ دیش میں پھر ٹکراؤ کے اثار؟:”طلباء لیڈر نے کہا بی این پی نے چناؤ جیتنے کے لیے بھارت سے سانٹھ گانٹھ کی”

Urdu Council Present Situation Review

نیشنل کونسل فار پرموشن اردو لینگویج: موجودہ صورتِ حال اور اس کے ذمہ دار

Ramadan Food Medical Commercial Perspective

رمضان کی آمد: اشیائے خوردونوش طبی و تجارتی نقطۂ نظر سے

Trump 200% Tariff India Pakistan Claim

ٹرمپ کا نیا شگوفہ: دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی اور ہند پاک جنگ رکوادی

فروری 20, 2026
Bangladesh Tension BNP India Allegation

بنگلہ دیش میں پھر ٹکراؤ کے اثار؟:”طلباء لیڈر نے کہا بی این پی نے چناؤ جیتنے کے لیے بھارت سے سانٹھ گانٹھ کی”

فروری 20, 2026
Urdu Council Present Situation Review

نیشنل کونسل فار پرموشن اردو لینگویج: موجودہ صورتِ حال اور اس کے ذمہ دار

فروری 20, 2026
Ramadan Food Medical Commercial Perspective

رمضان کی آمد: اشیائے خوردونوش طبی و تجارتی نقطۂ نظر سے

فروری 20, 2026

حالیہ خبریں

Trump 200% Tariff India Pakistan Claim

ٹرمپ کا نیا شگوفہ: دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی اور ہند پاک جنگ رکوادی

فروری 20, 2026
Bangladesh Tension BNP India Allegation

بنگلہ دیش میں پھر ٹکراؤ کے اثار؟:”طلباء لیڈر نے کہا بی این پی نے چناؤ جیتنے کے لیے بھارت سے سانٹھ گانٹھ کی”

فروری 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN