اردو
हिन्दी
دسمبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہندوؤں کو بھڑکانے کے لیے جعلی خبریں پھیلانے پر بی جے پی لیڈر گرفتار

12 منٹس پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
BJP Leader Fake News Arrest
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گڑگاؤں پولیس اتر پردیش کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یووا مورچہ کے ضلع نائب صدر کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم پر ایک ہندو لڑکی کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے بارے میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام ہے، اس کا الزام ایک مسلم نوجوان پر ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ گروگرام میں ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔
ملزم کی شناخت 25 سالہ شوریہ مشرا (عرف ہری اوم مشرا) کے طور پر کی گئی ہے، جو اتر پردیش کے کوشامبی ضلع کے چروا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ وہ ایل ایل بی ہولڈر اور وکیل ہے وہ کوشامبی ضلع میں بی جے وائی ایم کا ضلع نائب صدر ہے۔ پولیس کے مطابق، مشرا نے 9 دسمبر ءکو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ گروگرام میں ایک مسلم نوجوان نے ایک ہندو لڑکی کی عصمت دری اور قتل کر دیا ہے۔ پوسٹ میں فحش تصاویر اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیز زبان شامل تھی۔

सोशल मीडिया पर आपत्तिजनक पोस्ट डालकर धार्मिक व सामाजिक सद्भावना को ठेस पहुँचाने के मामले में 01 आरोपी गुरुग्राम पुलिस ने किया गिरफ्तार।

आरोपी के कब्जे से वारदात में प्रयुक्त 01 मोबाइल फोन बरामद।#GurugramPolice #CyberCrime #LawAndOrder@opsinghips @DGPHaryana @police_haryana pic.twitter.com/Qb7KVjhkc6

— Gurugram Police (@gurgaonpolice) December 16, 2025

11 دسمبر کو، گروگرام پولیس نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جو حقائق پھیلائے جا رہے ہیں وہ مکمل طور پر غلط ہیں اور فیک نیوز پھیلانے کے نتیجے میں قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ اس کے باوجود پوسٹ نہیں ہٹائی گئی اور وائرل ہوگئی۔ اسی دن سائبر کرائم پولیس اسٹیشن ویسٹ، گروگرام میں ایک شکایت درج کروائی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ پوسٹ سماجی اور مذہبی ہم آہنگی میں خلل ڈال رہی ہے۔
پولیس نے تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس میں فرضی خبریں پھیلانا، فحش مواد شیئر کرنا اور مذہبی بنیادوں پر نفرت کو فروغ دینا شامل ہے۔ 15 دسمبر کو انسپکٹر سندیپ کمار کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مشرا کو کوشامبی، اتر پردیش سے گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مشرا نے جان بوجھ کر قابل اعتراض مواد کو کاپی کرکے دوبارہ پوسٹ کیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا۔
منگل کو مشرا کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔گروگرام پولیس کے ترجمان سندیپ سنگھ نے کہا، "ملزم نے جان بوجھ کر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور مذہبی بنیادوں پر نفرت پھیلانے کے لیے جھوٹا مواد استعمال کیا۔ اس طرح کی پوسٹس سے معاشرے میں شدید بدامنی پھیل سکتی ہے، اور پولیس ایسے معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے۔”

ٹیگ: ArrestBJP leaderfake newsIndia NewsPolitical Accountabilityبی جے پی لیڈرجعلی خبریںگرفتارینفرت انگیزی

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Giriraj Singh Hijab Controversy
خبریں

یہ اسلامی ملک ہے کیا،نوکری لوگے منھ بھی نہیں دکھاؤ گے؟ جہنم میں جائے’حجاب تنازع پر گری راج سنگھ کے بول

18 دسمبر
Ambesh Parents Murder Case
خبریں

کلیگی بیٹے امبیش نے ماں باپ کو مارڈالا، پھر لاشوں کے ٹکڑے کیے، بوری میں بھر کر ندی میں پھینک دیا

18 دسمبر
Asim Munir Pakistan Crisis
خبریں

عاصم منیر کے آ گے کنواں پیچھے کھائی،پاکستان میں بغاوت کے حالات!

18 دسمبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
BJP Leader Fake News Arrest

ہندوؤں کو بھڑکانے کے لیے جعلی خبریں پھیلانے پر بی جے پی لیڈر گرفتار

Giriraj Singh Hijab Controversy

یہ اسلامی ملک ہے کیا،نوکری لوگے منھ بھی نہیں دکھاؤ گے؟ جہنم میں جائے’حجاب تنازع پر گری راج سنگھ کے بول

Ambesh Parents Murder Case

کلیگی بیٹے امبیش نے ماں باپ کو مارڈالا، پھر لاشوں کے ٹکڑے کیے، بوری میں بھر کر ندی میں پھینک دیا

Asim Munir Pakistan Crisis

عاصم منیر کے آ گے کنواں پیچھے کھائی،پاکستان میں بغاوت کے حالات!

BJP Leader Fake News Arrest

ہندوؤں کو بھڑکانے کے لیے جعلی خبریں پھیلانے پر بی جے پی لیڈر گرفتار

دسمبر 18, 2025
Giriraj Singh Hijab Controversy

یہ اسلامی ملک ہے کیا،نوکری لوگے منھ بھی نہیں دکھاؤ گے؟ جہنم میں جائے’حجاب تنازع پر گری راج سنگھ کے بول

دسمبر 18, 2025
Ambesh Parents Murder Case

کلیگی بیٹے امبیش نے ماں باپ کو مارڈالا، پھر لاشوں کے ٹکڑے کیے، بوری میں بھر کر ندی میں پھینک دیا

دسمبر 18, 2025
Asim Munir Pakistan Crisis

عاصم منیر کے آ گے کنواں پیچھے کھائی،پاکستان میں بغاوت کے حالات!

دسمبر 18, 2025

حالیہ خبریں

BJP Leader Fake News Arrest

ہندوؤں کو بھڑکانے کے لیے جعلی خبریں پھیلانے پر بی جے پی لیڈر گرفتار

دسمبر 18, 2025
Giriraj Singh Hijab Controversy

یہ اسلامی ملک ہے کیا،نوکری لوگے منھ بھی نہیں دکھاؤ گے؟ جہنم میں جائے’حجاب تنازع پر گری راج سنگھ کے بول

دسمبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN