غزہ 5جنوری (مرکز اطلاعات فلسطین)
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 5 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 88 فلسطینی شہید اور 208 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ می 45,805 فلسطینی شہید اور 109,064 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ اس نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔
دریں اثنا قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں اور کریک ڈاؤن کے دوران مزید 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔قابض صہیونی فوج نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے سے کم از کم 20 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں بچے اور سابق قیدی بھی شامل ہیں۔فلسطینی محکمہ امور اسیران ومحررین اور اسیران کلب نے وضاحت کی کہ زیادہ تر گرفتاریاں الخلیل، بیت اللحم، طولکرم، اریحا، رام اللہ اور مقبوضہ بیت المقدس سے تقسیم کی گئیں۔