ممبی (ایجنسی)مہاراشٹر میں لاؤڈ اسپیکر پر دو مساجد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درحقیقت ان دونوں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کی آواز سے متعلق قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے یہ کارروائی کی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ممبئی پولیس نے ہر کسی کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہی لاؤڈ اسپیکر بجانے کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ، لاؤڈ اسپیکر کو مخصوص ڈیسیبل سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے. ممبئی پولیس نے مساجد کے معتمرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ باندرہ میں نورانی مسجد کے ٹرسٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تو وہیں سانتا کروز میں قبرستان کی مسجد کے ٹرسٹیز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں مساجد نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان پر یہ الزام لگایا گیا ہے۔