اسرائیلی وزیر دفاع نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیل جنگ بندی اس وقت تک قبول نہیں کرے گا جب تک حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کیا جاتا اور حزب اللہ دریائے لیطانی سے پیچھے انخلا نہیں کر جاتی۔ نیز اسرائیل کے شمالی علاقوں سے بےگھر ہونے والے اسرائیلی اپنے گھروں کو لوٹ نہیں آتے۔وزیر دفاع کاٹز نے یہ بات اسرائیلی فوج کی شمالی کمان کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر چیف آف سٹاف بھی ہمراہ تھےکاٹز نے کہا ہم کوئی ایسی جنگ بندی نہیں چاہیں گے اور نہ اپنے پاؤں پیڈل سے پیچھے ہٹائیں گے۔ ایسی کسی جنگ بندی کے لیے انصرام کو اجازت نہیں دیں گے جو ہماری جنگی کامیابیوں اور مقاصد کو مکمل نہ ہونے دے۔ ہم یہ بھی نہیں ہونے دیں گے کہ اسرائیل کے دہشت گردی عمل کو روکنے میں رکاوٹ ڈالی جائے اور اس کی طاقت کے حق کو آگے نہ بڑھنے دیا جائے۔انہوں نے اپنی فوج کے حکام کو ‘خوشخبری’ دی کہ بیروت میں دہشت گردوں کا عسکری ڈھانچہ تباہ ہو رہا ہے۔ ہم حزب اللہ کو ہر جگہ زک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔