مسلمانوں کے سب سے بڑے مشترکہ پلیٹ فارم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف بل کے خلاف ملک گیر احتجاجی پروگرام کا اعلان کردیا ہےـ جس میں کالی پٹیاں باندھنے جیسا معمول کا احتجاج بھی ہے جوجمہوریت میں اپنی بات رکھنے اور اور احتجاج کرنے کا عام و معروف طریقہ اس ہر بھی یوپی میں ایکشن لیا جارہا ہے لوگوں کا سوال یہ کہ جو لوگ بورڈ کی اپیل پر کالی پٹی باندھیں گے اور ان کے خلاف تعزیری کارروائی ہو جاتی ہے جس میں لاکھوں کے جرمانہ کا نوٹس دیے جانے کی اطلاعات ہیں تو ایسے لوگوں کی قانونی مدد کا کوئی منصوبہ ہے یا میکنزم ہے یا ان کو سرکار کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا ؟
خبر کے مطابق اتر پردیش میں سیتا پور کی ضلعی انتظامیہ نے تمبور ٹاؤن کے 60 مسلمانوں کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یوپی کے مظفر نگر میں 300 سے زیادہ مسلمانوں کو حکام کی طرف سے نوٹس بھیجے گئے تھے جس میں انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے اور وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف مبینہ طور پر اسی طرح کا احتجاج کرنے کے الزام میں ہر ایک کو 2 لاکھ روپے کا بانڈ جمع کرنے کو کہا گیا تھا۔ لہارپور کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ (SDM) کی طرف سے قانونی کارروائیوں کی منظوری دی گئی تھی، اور انہیں ہر ایک کو ₹1,00,000 کا سیکیورٹی بانڈ ادا کرنے کا حکم دیا گیا
تمبور کی میونسپل کونسل کے صدر طیبن نشا کے شوہر اور میونسپل کونسل کے سابق صدر اشتیاق خان مرکزی بکنگ میں شامل ہیں۔ احتجاج میں شامل مولانا ابوالخیر ندوی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس نے تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ معافی نامہ پر دستخط کرنے کے بعد، انہیں بانڈ جمع کرانے پر ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔