سی کو وقف ترمیمی بل سے متعلق اپنی رائے بھیجنے کا سلسلہ دو دنوں کے لیے مزید بڑھایا گیا۔ یہ اطلاع آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ریلیز میں دی گئی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام حضرات جانتے ہیں وقف امینڈمینٹ بل 2024 کے سلسلے میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) نے رائے مانگی تھی بورڈ کو بے حد خوشی اور مسرت ہے کہ آپ تمام حضرات نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے کیو آر کوڈ اور لنک کے ذریعے بھرپور طریقے سے اپنی رائے بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا، آخری تاریخ 13 ستمبر تھی ،کل دیر رات کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ابھی دو دن کا موقع مزید باقی ہے اور 15 ستمبر بروز اتوار کی رات بارہ بجے تک ای میل قبول کئے جائیں گے، اس لحاظ سے دودن بڑھ گئے ہیں اور ہمیں جواب بھیجنے کا مزید موقع مل گیاہے۔
لہٰذا، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ابھی ای میل بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھیں اور جن حضرات نے اب تک ای میل نہیں کیا ہے ان سے ضرور ای میل کروائیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے اور اس ملی جذبے اور خدمت کو قبول فرمائے