ریاض:
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو کو رونا سے صحت یاب ہونے کے لئے دعاؤں کے ساتھ سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے عمران خان کو باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔
پاکستانی اخبار ’ڈان‘ کے مطابق بن سلمان نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونک گفتگو کے دو دن بعدعمران خان کو ریاض آنے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے عمران خان سے فون پر گفتگو کرنے کے ساتھ ریاض آنے کیلئے مدعو کیا۔مانا جارہا ہے کہ سعودی عرب دوسرے ممالک بالخصوص طویل مدتی اتحادیوں کے ساتھ اپنے اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ مطالبہ دونوں ممالک میں قرضوں کی ادائیگی پر جاری کشیدگی کے درمیان کی گئی ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ خان نے مبارکباد اور امیدوں کے ساتھ ولی عہد شہزادہ کو اچھی سلامتی کے ساتھ صحت مند رہنے کی خواہش کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو احترام اور دلی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔