اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی فسادات2020: دو مسلم نوجوان باعزت بری، محمود مدنی نے وکلاء کی ستائش کی، اہل خانہ جمعیت کے مشکور

7 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
84
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 21 دسمبر: کڑکڑ ڈوما کورٹ دہلی کے ایڈیشنل سیشن جج نے آج ایک اہم فیصلے میں فیروز خان عرف پپو (ساکن پرانا مصطفی ٰباد ) اور محمد انور ( ساکن پرانا مصطفی آباد ) کو دہلی فسادات 2020 کے مقدمے میں تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔ عدالت نے شواہد کی عدم موجودگی کی بنیاد پر یہ فیصلہ سنایا اور پولس افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پختہ اور غیر پختہ شواہد کی سمجھ بوجھ حاصل کرنی چاہیے ۔
یہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 130/2020 کے نام سے تھانہ دیال پور میں درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر دفعہ 148، 380، 427، 451 تعزیرات ہند، دفعہ 149 کے ساتھ؛دفعہ 436 تعزیرات ہند، دفعہ 511 اور دفعہ 188 تعزیرات ہند کے تحت الزام تھا کہ 24 فروری 2020 کو شمال مشرقی دہلی کے علاقہ مہالکشمی انکلیو میں ایک ہجوم نے توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور آگ زنی کی تھی، جس میں ان ملزمان کو ملوث قرار دیا گیا تھا۔ تاہم عدالت نے گواہوں کے بیانات میں تضادات، شناخت میں ابہام ا ور ناقابل اعتماد شواہد کی بنیاد پر فیصلہ دیا کہ الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اس معاملے میں اس بات کا بھی ثبوت نہیں پیش کیا جاسکا کہ مذکورہ گھر پر حملہ بھی کیا گیاتھا ۔

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی سرپرستی میںتجربہ کار وکلاء کی ٹیم بالخصوص ایڈوکیٹ عبدالغفار نے قانونی امداد فراہم کی،جنہوں نے عدالت میں مضبوط دفاع کیا اور استغاثہ کے دعووں میں موجود خامیوں کو نمایاں کیا۔ اس موقع پر فیروز خاں عرف پپو کےوالد منان خان نے جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی ، ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی اور قانونی معاملات کے ذمہ دار مولانا نیاز احمد فاروقی کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند کی کوشش سے ہنوز سو سے زائد افراد باعزت بری ہو چکے ہیں ، جب کہ ۵۸۶ مقدمات میں پہلے مرحلے میں ضمانت حاصل کی گئی تھی ۔(سورس:,پریس ریلیز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

‘ادے پو رفائلز’ کا پروڈیوسر سپریم کورٹ پہنچا،ارشد مدنی کو فریق اول بنایا

15 جولائی
خبریں

ووٹر لسٹ پر وبال،ٹی ڈی پی نے مودی کا سر درد بڑھایا، الیکشن کمیشن کی نیت پر اٹھائے  سوالات

15 جولائی
خبریں

آسام میں بنگالی نژاد مسلمانوں کے ہزاروں گھر مسمار،جمعیتہ کے وفد کا دورہ،متاثرین سے ملاقات، سرکار کو میمورنڈم دیا

15 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران کے میزائل حملوں سے تھرایا اسرائیل،کئی  شہروں  میں  دھماکے،تل ابیب کا سب سے بڑا اسپتال زمیں بوس ،متعدد ہلاک و زخمی

جون 19, 2025

‘ادے پو رفائلز’ کا پروڈیوسر سپریم کورٹ پہنچا،ارشد مدنی کو فریق اول بنایا

ووٹر لسٹ پر وبال،ٹی ڈی پی نے مودی کا سر درد بڑھایا، الیکشن کمیشن کی نیت پر اٹھائے  سوالات

آسام میں بنگالی نژاد مسلمانوں کے ہزاروں گھر مسمار،جمعیتہ کے وفد کا دورہ،متاثرین سے ملاقات، سرکار کو میمورنڈم دیا

غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی پر پی ایم  مودی کی خاموشی "شرمناک”کانگریس کا سخت بیان

‘ادے پو رفائلز’ کا پروڈیوسر سپریم کورٹ پہنچا،ارشد مدنی کو فریق اول بنایا

جولائی 15, 2025

حالیہ خبریں

‘ادے پو رفائلز’ کا پروڈیوسر سپریم کورٹ پہنچا،ارشد مدنی کو فریق اول بنایا

جولائی 15, 2025

ووٹر لسٹ پر وبال،ٹی ڈی پی نے مودی کا سر درد بڑھایا، الیکشن کمیشن کی نیت پر اٹھائے  سوالات

جولائی 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN