اردو
हिन्दी
دسمبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی فساد:متضاد بیانوں پر عدالت برہم ،کہا حلف لے کر پولیس کے گواہ جھوٹی گواہی دے رہے ہیں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
"دہلی فسادات 2020 اور پولیس کی جعلی تفتیش"

"دہلی فسادات 2020 کے حوالے سے عدالت نے دہلی پولیس کی تفتیش پر سوال اٹھائے اور 17 مقدمات میں جعلی ثبوت پیش کرنے کا الزام لگایا۔"

25
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

دہلی کی ایک عدالت نے شمال-مشرقی علاقےمیں ہوئے فسادات سے جڑے ایک معاملے میں کہا کہ پولیس گواہوں میں سے ایک حلف لےکر غلط بیان دے رہا ہے۔ اس سے پہلے ایک پولیس اہلکار نے تین مبینہ فسادیوں کی شناخت کی،لیکن ایک دوسرے افسر نے کہا کہ جانچ کے دوران ملزمین کی پہچان نہیں ہو سکی۔ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے کہا کہ یہ بہت ہی افسوس ناک حالت ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پولیس کمشنر(شمال مشرق)کو رپورٹ دینے کی ہدایت دی۔

عدالت نے فروری 2020 کے فسادات سےمتعلق ایک معاملے میں استغاثہ کے چار گواہوں کی گواہی کے بعد یہ تبصرہ کیا۔ ان فسادات میں53 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 700سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ایک ہیڈ کانسٹبل نے اپنی گواہی میں جج سے کہا کہ انہوں نے دنگائیوں وکاس کشیپ،گولو کشیپ اور رنکو سبزی والا کی پہچان کی تھی۔ وہ استغاثہ کے گواہوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں سال 2019 سے متعلقہ حلقہ کا بیٹ افسر تھا۔ میں سبھی چار ملزمین اور وکاس کشیپ، گولو کشیپ اور رنکو سبزی والا کو واقعہ کے پہلے سے ہی نام اور حلیہ سے جانتا تھا۔عدالت نے کہا کہ پولیس اہلکار نے فساد کے وقت موقع پر ان کی موجودگی کے بارے میںواضح طور پر زور دیااورانہیں ان کے نام کے ساتھ ہی ان کے پیشہ سے بھی پہچانا۔اس کےبرعکس،استغاثہ کی جانب سے ایک اور گواہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹرنے کہا کہ ان تین ملزمین کی جانچ کے دوران پہچان نہیں ہو سکی، جن کے نام ہیڈ کانسٹبل نے لیے تھے۔ انہوں نے عدالت سے کہاکہ میں نے باقی تین ملزمین کی تلاش کی، لیکن ان کا پتہ نہیں چل سکا۔اس بیچ معاملے کے جانچ افسر(آئی او)نے کہا کہ اس بات کی تصدیق کرنے کے لیےریکارڈ میں کوئی دستاویز نہیں ہے کہ تینوں ملزمین کے نام ریکارڈ میں ہونے کے باوجود ان کی کبھی جانچ کی گئی تھی۔

اس پر عدالت نے کہاکہ اس کےبرعکس کہا گیا ہے کہ جانچ کے دوران ان ملزمین کی پہچان قائم نہیں ہو سکی۔ ریکارڈ میں ایسا کوئی مواد نہیں ہے کہ مذکورہ ملزمین کو پکڑنے کے لیے جانچ افسرکے ذریعےکبھی کوشش کی گئی تھی۔ پہلی نظر میں پولیس گواہوں میں سے ایک حلف لینے کے بعد بھی جھوٹ بول رہا ہے جو آئی پی سی کی دفعہ193 کے تحت قابل سزا ہے۔


یہ پہلی بارنہیں ہیں جب عدالت نے دہلی دنگوں کےمعاملے میں پولیس کارروائی پر سوال اٹھائے ہیں۔ گزشتہ کچھ وقتوں میں عدالت دہلی فسادات کےمختلف معاملوں سے نمٹنے کے طریقے کو لےکر پولیس پر کئی بار سخت تبصرہ کر چکی ہے۔گزشتہ 28 ستمبر کو عدالت نے فساد معاملے میں ایف آئی آر درج کیے جانے کے مہینوں بعد بھی جانچ میں کوئی پیش رفت نہیں دیکھنے پر پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ شرمناک صورتحال ہے۔‘

گزشتہ 28 اگست کو عدالت نے ایک اور معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی فسادات کے اکثر معاملوں میں پولیس کی جانچ کا معیار بہت گھٹیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے کہا تھا کہ پولیس آدھے ادھورے چارج شیٹ دائر کرنے کے بعد جانچ کو منطقی انجام تک لے جانے کی بہ مشکل ہی پرواہ کرتی ہے، جس وجہ سے کئی الزامات میں نامزد ملزم سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ زیادہ تر معاملوں میں جانچ افسر عدالت میں پیش نہیں ہورہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Asim Munir Pakistan Crisis
خبریں

عاصم منیر کے اگے کنواں پیچے کھائی، پاکستان میں بغاوت کے حالات!

18 دسمبر
Uttarakhand Governor UCC Bill
خبریں

اتراکھنڈ کے گورنر نے یوسی سی اور دھرم پریورتن مخالف بل لوٹائے، وجہ سامنے آئی

18 دسمبر
Nitish Kumar Hijab Controversy
خبریں

غیر ارادی عمل ،سنگین مضمرات

17 دسمبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
Asim Munir Pakistan Crisis

عاصم منیر کے اگے کنواں پیچے کھائی، پاکستان میں بغاوت کے حالات!

Uttarakhand Governor UCC Bill

اتراکھنڈ کے گورنر نے یوسی سی اور دھرم پریورتن مخالف بل لوٹائے، وجہ سامنے آئی

Nitish Kumar Hijab Controversy

غیر ارادی عمل ،سنگین مضمرات

بہار حجاب تنازعہ متاثرہ خاتون

بہار کا حجاب تنازع: متاثرہ خاتون کا نوکری سے انکار، شدید ذہنی دباؤ کا شکار

Asim Munir Pakistan Crisis

عاصم منیر کے اگے کنواں پیچے کھائی، پاکستان میں بغاوت کے حالات!

دسمبر 18, 2025
Uttarakhand Governor UCC Bill

اتراکھنڈ کے گورنر نے یوسی سی اور دھرم پریورتن مخالف بل لوٹائے، وجہ سامنے آئی

دسمبر 18, 2025
Nitish Kumar Hijab Controversy

غیر ارادی عمل ،سنگین مضمرات

دسمبر 17, 2025
بہار حجاب تنازعہ متاثرہ خاتون

بہار کا حجاب تنازع: متاثرہ خاتون کا نوکری سے انکار، شدید ذہنی دباؤ کا شکار

دسمبر 17, 2025

حالیہ خبریں

Asim Munir Pakistan Crisis

عاصم منیر کے اگے کنواں پیچے کھائی، پاکستان میں بغاوت کے حالات!

دسمبر 18, 2025
Uttarakhand Governor UCC Bill

اتراکھنڈ کے گورنر نے یوسی سی اور دھرم پریورتن مخالف بل لوٹائے، وجہ سامنے آئی

دسمبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN