نئی دہلی :
ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی دہشت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ہر روز انفیکشن کے نئے کیسز کے ساتھ سیکڑوں لوگ کورونا کی زد میں آکر دم توڑ رہے ہیں۔ حالات یہ ہوچکے ہیں کہ شمشان گھاٹوں پر لاش جلانے کے لیے لمبی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔ دہلی کے سرائے کالے خاں میں علم کچھ ایسا ہے کہ روخ چھوڑ چکی لاشوں کی آ خری رسومات کےلیے پارک میں آخری رسم کے انتظام کیا جارہا ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ دہلی کے سرائے کالے خان میں کوئی شمشان گھاٹ نہیں ہے۔ شمشان گھات تو ہے ، لیکن روزانہ اموات اتنی ہو رہی ہیں کہ شمشان گھاٹ پر وقت سے تمام آخری رسومات ادا ہوسکے ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔ سرائے کالے خاں کے گرین پارک میں جہاں لوگ ٹہلنے اور ہوا کھانے آتے تھے اب یہاں لوگ کی چتائیں کو جلانے کاانتظام کیا جارہا ہے۔
سرائے کالے خان کے پارک میں لاش کو جلانے کے لئے نئے پلیٹ فارم تیار کیے جارہے ہیں۔ فی الحال یہاں 20 پلیٹ فارم بنائے جارہے ہیں، جبکہ پارک کے ہی دوسرے حصے میں 50 پلیٹ فارم تیار کیے جارہے ہیں۔ پلیٹ فارم بنانے والے ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ لاشیں اتنی آ رہی ہیں کہ شمشان گھاٹ چھوٹا ہو گیا ہے۔ لہٰذا یہبنایاجارہا ہے۔ ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ لاش کو جلانے کے لئے جگہ کے ساتھ ہی لکڑی بھی کم پڑ گئی ہے۔ لاش جلانے کے لئے کچھ لکڑیاں ایم سی ڈی کی طرف سے آرہی ہیں ، تو کچھ کوئی اور بھیج دیتا ہے۔ حالات بہت خراب ہے۔