ڈھاکہ:بنگلہ دیش۔ میں نئی مہم شروع ہو ہوئی ہے وہ یہ کہ عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس ملک کے صدر کا عہدہ سنبھال لیں ڈھاکہ ٹریبونل کی خبر کے مطابق ـبنگلہ دیش کےسینئر جرنلسٹ اور ‘امر دیش’ اخبار کے ایڈیٹر محمود الرحمان نے موجودہ صدر محمد شہاب الدین کو ہٹا کر ڈاکٹر محمد یونس کو نیا صدر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ درخواست پیر کو نیشنل پریس کلب میں بات چیت کے دوران کی۔انہوں نے عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس پر زور دیا کہ وہ صدر کو ہٹا کر قومی حکومت بنا کر قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
انہوں نے سیاسی جماعتوں کو اس عمل میں شرکت کی دعوت دینے کا مشورہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جب یہ جماعتیں متحد ہوں گی تو تیسرا فریق اقتدار پر قبضہ نہیں کرسکتا۔ محمود الرحمن نے کہا کہ اس سے ایک مضبوط بین الاقوامی پیغام جائے گا کہ بنگلہ دیش کے لوگ متحد ہیں اور بقول ان کے کسی بھی ملک کیسازش کو ناکام بنا رہے ہیں۔ان کا اشارہ اپنے پڑوسی ملک کی طرف تھا ـ