ممبئی:
معروف بزرگ اداکار دلیپ کمار کو آج یہاں صبح سانس لینے کی تکلیف کے بعد اسپتال داخل کیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق 98 سالہ شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے اداکار کو شمال مغربی ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا اسپتال میں پہنچایا گیاہے۔
دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے اسپتال میں داخل کرنے کی اطلاع دی ہے۔خاندان کے ایک قریبی دوست آصف فاروقی نے بھی اداکار کی علالت کی تصدیق کی ہے۔انہیں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسپتال میں لے جایا گیا، ہندوجا کا نان کووڈ-19 اسپتال ہے۔اس پہلے بھی گزشتہ ماہ ان کو معمول کی طبی جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔
دلیپ کمار 1944 میں فلم جواہر بھاٹا سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا تھا۔ان کی فلموں کوہ نور،شہید،دیوداس،نیا دور،رام شیام ،بیراگ، سوداگر، شکتی ،ودھاتااور مشہور زمانہ فلم مغل اعظم میں اداکارہ کے جوہر دکھائے تھے۔انہیں آخری بار 1998 میں فلم قلعہ میں دیکھا گیاتھا۔انہیں شہنشاہ جذبات کہا جاتا ہے۔وہ راجیہ سبھا کے ممبر بھی رہے ہیں۔حال میں ان کی پاکستان میں واقع آبائی رہائش گاہ کو یادگار بنانے کا پاکستانی حکومت نے اعلان۔ کیا ہے۔