نئی دہلی:ادارہ ساز اور مردم ساز شخصیت ڈاکٹر منظور عالم کا طویل علالت کے بعد آج منگل صبح 35•5 یہ دہلی میں انتقال ہوگیا ،وہ 80سال کے تھے،ہسماندگان میں اہلیہ،پانچ بیٹے اور دو بیٹیوں کے علاؤہ ہزاروں ان کے تربیت یافتہ لوگ ہیں ،نماز جنازہ بعد مغرب جامع مسجد شاہین باغ میں ہوگی اور شاہین باغ قبرستان میں ہوگی
ڈاکٹر صاحب آئی او ایس،ال انڈیا ملی کونسل سمیت متعدد اداروں کے بانی و سرپرست تھے ،انہوں نے اس دوران مختلف میدانوں میں باصلاحیت ،افراد تیار کیے اور ملی سیاست کو نیا رخ دینے کی کوشش کی وہ اپنی کوششوں میں کتنا کامیاب ہوئے اس کا فیصلہ مورخ کرے گا مگر گزشتہ چار چالیس سال کی ملی تاریخ ان کے تذکرہ کے بغیر ادھوری رہے گی
اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو قبول فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے نیز جو ادارے قائم کئے وہ اسی تندہی اور فعالیت کے ساتھ اپنا کام کرتے رہے رہیں امین










